ملک کو معاشی دفاعی و سفارتی لحاظ سے مستحکم کر دیا ، وزیراعظم شہباز شریف

ملک کو معاشی دفاعی و سفارتی لحاظ سے مستحکم کر دیا ۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہاہے کہ اقتدار سنبھالا توملک دیوالیہ ہونے کے قریب تھا۔
انہوں نے کہاکہ پاکستان نے معاشی استحکام اور سفارتی کامیابیوں کی نئی مثال قائم کی۔ ان کاکہناتھاکہ پاکستان نے گزشتہ ڈیڑھ سال میں دیوالیہ پن کے خطرے سے نکل کر معاشی استحکام کی راہ اختیار کی ہے۔؎
یہ بات انہوں نے جہانیاں میں خاب کرتے ہوئے کہی ۔ شہبازشریف نے کہاکہ ملکی معیشت کے تمام اشاریے بہتری کی جانب گامزن ہیں۔
انہوں نے کہاکہ حکومت شبانہ روز محنت کے ساتھ پاکستان کو ترقی اور خوشحالی کی جانب لے جا رہی ہے۔ ان کا کہناتھاکہ پنجاب میں ٹرانسپورٹ، تعلیم، صحت اور سڑکوں کے منصوبوں کو عوامی ریلیف یقینی بنایا گیا۔
بھارت کیخلاف تاریخی فتح حاصل کی، فیلڈ مارشل نے وطن کا دفاع یقینی بنایا، شہبازشریف
وزیراعظم نے کہاکہ پاکستان کوبھارت کے خلاف دفاعی میدان میں عظیم فتح نصیب ہوئی۔ ان کا کہناتھاکہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں پاک افواج نے وطنِ عزیز کا دفاع یقینی بنایا۔
سعودیہ سے تعلقات میں نئی گرمجوشی پیدا ہوئی
ان کا کہناتھاکہ ہمارے دور میں سعودی عرب کے ساتھ تعلقات میں نئی گرمجوشی پیدا ہوئی ہے۔ وزیراعظم نے کہاکہ اقوامِ متحدہ میں ٹرمپ،اردوان اور عبدالفتاح السیسی سمیت عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں ہوئیں ۔
غزہ جنگ بندی میں پاکستان نے کلیدی کردار ادا کیا
شہبازشریف نے کہاکہ غزہ جنگ بندی کے لیے پاکستان نے کلیدی کردار ادا کیا۔ ان کاکہناتھاکہ پاکستان نے امن اور انسانی حقوق کے تحفظ کے لیے نمایاں کردار ادا کیا، جسے عالمی سطح پر سراہا گیا۔
انہوں نے کہاکہ غزہ میں جنگ بندی ایک بڑی انسانی خدمت ہے، اور پاکستان کو اس میں اپنا کردار ادا کرنے پر فخر ہے۔
سفارتی محاذ پر پاکستان نے کئی کا میابیاں سمیٹی
شہبازشریف نے اس عزم کا اظہارکیاکہ پاکستان کے خوابوں کو حقیقت بناناہے۔ ان کا کہناتھاکہ ہمیں دیانت، امانت اور محنت کے ساتھ دن رات کام کرنا ہوگا،پاکستان کی ترقی ہی سب کی کامیابی ہے۔
انہوں نے کہاکہ سفارتی محاذ پر پاکستان نے کئی کا میابیاں سمیٹی ہیں جسکی تاریخ میں مثال نہیں ملتی۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News