Advertisement

افغانستان کی بلا اشتعال کارروائی؛ پاک فوج کا فیصلہ کن ردعمل

افغانستان کی بلا اشتعال کارروائی؛ پاک فوج کا فیصلہ کن ردعمل

افغانستان کی جانب سے گزشتہ شب پاکستان کی سرحدی علاقوں میں موجود کچھ چوکیوں پر معمولی سطح کی مربوط کارروائی کی گئی، تاہم پاک فوج نے بھرپور اور متناسب جوابی کارروائی کرتے ہوئے، تمام دہشتگردوں کے تھکانوں کو نشانہ بنایا اور کثیر جہتی عسکری قوت کا استعمال کیا۔

یہ جارحیت بھارت کی پشت پناہی میں ٹی ٹی پی دہشت گردوں کی مدد سے ایک بڑے منصوبے کا حصہ ہے۔ افسوس کہ افغانستان دہشت گردی کا گڑھ بن چکا ہے، جو خطے میں صرف تشدد اور عدم استحکام پھیلا رہا ہے۔

تاہم پاکستانی افواج نے اس جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا، اور پاکستان کی توپوں نے افغانستان کی متعدد چوکیوں کو تباہ کر دیا گیا۔

یہ حملہ بھارت کے ایما پر کیا گیا، جس کا مقصد ٹی ٹی پی کی دراندازی کو آسان بنانا اور ملک کے سرحدی علاقوں کو غیر مستحکم کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاک افغان سرحد پر کشیدگی؛ پاکستان کی جوابی کارروائی میں متعدد افغان پوسٹیں تباہ، 19 پر قبضہ

Advertisement

کابل کی کٹھ پتلی حکومت صرف بھارت کے مکروہ ایجنڈے کو آگے بڑھا رہی ہے، جو پاکستان کے خلاف ٹی ٹی پی دہشت گردوں کو پناہ اور مدد فراہم کر رہے ہیں۔ افغانستان نے ایک بار پھر اپنا اصل چہرہ دکھا دیا ہے، جبکہ ہماری افواج بھرپور جواب دے رہی ہیں۔

واضح رہے کہ افغان وزارت خارجہ نے جنگ بندی کا اعلان کیا ہے جسے پاکستان نے تسلیم کرنے سے انکار کر دیا ہے۔

اس جارحیت کا پاکستان نے فیصلہ کن انداز میں ردعمل دیا ہے۔ حملے کا جواب بھرپورطاقت سے دیا گیا۔ ہماری سرحدیں، ہمارا فخر ہیں، جو مکمل طور پر محفوظ ہیں۔

سعودی عرب، قطر سمیت کئی دوست ممالک نے پاکستان افغانستان سرحد پر جھڑپوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے، تحمل، بات چیت، اور کشیدگی سے گریز کرنے کی اپیل کی ہے؛ اور پاکستانی و افغان عوام کے لیے امن، سلامتی اور استحکام کے فروغ کی علاقائی و عالمی کوششوں کی حمایت کا اعادہ کیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
مصطفیٰ کمال کی سعودی ہم منصب فہد بن عبدالرحمن سے ملاقات، باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق
افغان جس تھالی میں کھاتے ہیں اسی میں چھید کر رہے ہیں ، خواجہ آصف
انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
پاکستان کا افغان طالبان رجیم کی درخواست پر 48 گھنٹوں کے لیے سیز فائر کا فیصلہ
پاکستان کا خلائی مشن ایک نئے دور میں داخل، ہائپرسپیکٹرل سیٹلائٹ لانچنگ کی تاریخ مقرر
صدرمملکت سے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی ملاقات، اندرونی و بیرونی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال
Advertisement
Next Article
Exit mobile version