Advertisement

کراچی میں 20 گھنٹوں کے دوران ٹریفک حادثات، 2 بچوں سمیت 10 افراد جاں بحق

کراچی میں 20 گھنٹوں کے دوران ٹریفک حادثات، 2 بچوں سمیت 10 افراد جاں بحق

کراچی میں 20 گھنٹوں کے دوران ٹریفک حادثات، 2 بچوں سمیت 10 افراد جاں بحق ہوگئے۔ اورنگی ٹاؤن میں تیز رفتار واٹر ٹینکر نے 10 سالہ بچے کو کچل ڈالا، ایک شخص زخمی ہوگیا۔

حادثات اورنگی،گلشن معمار،سرجانی،بلدیہ،ملیر،لیاری ایکپسریس وے،پورٹ قاسم،گلشن حدید،نیٹی جیٹی، سپرہائی وے پرپیش ائے۔

اورنگی میں 10 سالہ بچہ واٹر ٹینکر سے کچلا گیا

اورنگی ٹاؤن میں تیز رفتار واٹر ٹینکر نے 10 سالہ بچے کو کچل ڈالا، ایک شخص زخمی ہوگیا۔ جس کے بعد مشتعل افراد نے واٹر ٹینکر کو اگ لگا دی۔

گلشن معمار میں نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار شخص جان بحق ہوا۔ سرجانی ٹاؤن نادرن بائی پاس زیرو پوائنٹ کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے راہگیر شخص جان بحق ہوا ۔

Advertisement

بلدیہ میں 6 سالہ سدرہ جان سے گئی

بلدیہ ٹاؤن، گلشن مزدورکےقریب تیزرفتارمزدہ کی زد میں آکر بچی جاں بحق ہوگئی۔6 سالہ سدرہ رکشے میں سوار تھی، ساکران سے کراچی بلدیہ داؤد گوٹھ آرہی تھی ۔

بچی رکشے سے اچانک گری تو سڑک پر پیچھے آتی مسافر مزدہ بس کی زد میں آگئی۔

ملیر میں گاڑی کی ٹکر سے نوجوان جاں بحق

ملیر چیک پوسٹ نمبر 05 صائمہ اپارٹمنٹ کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے نوجوان جاں بحق ہوا۔عیسی نگری لیاری ایکسپریس وے پر گاڑی کی ٹکر سے راہگیر شخص ہوا۔

پورٹ قاسم پر مزدور لوڈنگ گاڑی کی زد میں آگیا

Advertisement

پورٹ قاسم کمپنی کے اندر لوڈنگ گاڑی کی زد میں آکر مزور جاں بحق۔ ہوا۔ ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق شخص کی شناخت 40 سالہ فیض محمد کے نام سے ہوئی۔

گلشن حدید،نیٹی جیٹی اور سپر ہائی وے پر بھی حادثات 4 زندگیاں نگل گئے

گلشن حدید پپری TCP گودام کے قریب اپنے ٹرالر کی زد میں آکر کلینئر جانبحق ہوگیا ۔ جاں بحق لڑکے کی شناخت 17 عابد اللہ ولد بخت بادشاہ کے نام سے ہوئی۔

نیٹی جیٹی کے ڈی ایل بلڈنگ کے قریب ٹریفک حادثہ  ایک شخص جاں بحق 2 افراد شدید زخمی۔

تیز رفتار نامعلوم گاڑی نے دو موٹر سائیکلوں کو ٹکر ماری۔ جاں بحق و زخمی ہونے والے افراد کو سول اسپتال منتقل کیا گیا۔

جاں بحق شخص کی شناخت  عبداللہ کے نام سے ہوئی۔زخمیوں میں  محمد زوہیب ولد محمد یوسف اور امان ولد امین شامل ہیں۔

Advertisement

سپر ہائی وے کاٹھور پل کے قریب نامعلوم گاڑی نے موٹرسائیکل سوار کچل دیا۔ متوفی کی شناخت انور ولد امام بخش کے نام سے ہوئی ۔

رواں سال مختلف ٹریفک حادثات میں جاں بحق افراد کی تعداد 672 سے زائد ہوگئی۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
وزیرِ اعظم شہباز شریف سے مصطفیٰ کمال کی ملاقات ، وزارت صحت کے منصوبوں پر بریفنگ
بلوچستان کو فتنتہ الہندوستان کی لعنت سے نجات دلانے کےلئے اقدامات کر رہے ہیں، فیلڈ مارشل سید عاصم منیز
پاکستان کے معدنی ذخائر کی عالمی اہمیت، امریکی جریدے فارن پالیسی کا اعتراف
پیٹرولیم مصنوعات کے بحران کا خدشہ عارضی طور پر ٹل گیا
مسلم لیگ ن کا آزاد کشمیر حکومت سے علیحدگی کا اعلان
سندھ پبلک سروس کمیشن کے خلاف بدنیتی پر مبنی گمراہ کن مہم کا انکشاف
Advertisement
Next Article
Exit mobile version