وزیراعظم اور صدرمملکت کے درمیان بڑی بیٹھک طے

وزیراعظم شہباز شریف اور صدرآصف علی زرداری کے درمیان آج ملاقات طے ہوگئی ہے۔
ذرائع کے مطابق ملاقات کے دوران وزیراعظم صدر کو حالیہ دورہ سعودی عرب اور دیگر قومی حکومتی اور سیاسی معاملات پر بریفنگ دیں گے۔
ملاقات کے لیے وزیراعظم حکومتی وفد کے ہمراہ شام 7 بجے ایوان صدر پہنچیں گے، بعد ازاں بلاول بھٹو زرداری بھی صدر وزیر اعظم کی ملاقات میں شریک ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم کے ساتھ ن لیگ کے وزرا کا ایک وفد بھی ایوان صدر پہنچے گا، جبکہ صدر اور بلاول بھٹو زرداری کے ساتھ وزیر اعظم کی ملاقات میں وہ وفد بھی شریک ہو گا۔
پیپلز پارٹی کی جانب سے نون لیگ کو ایک بار پھر ازاد کشمیر حکومت میں شامل ہونے کی دعوت دی جائے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

