وزیراعظم شہبازشریف سے بلاول کی قیادت میں پی پی کے وفد کی اہم ملاقات

وزیراعظم شہبازشریف سے بلاول کی قیادت میں پی پی کے وفد کی اہم ملاقات، ملک کی مجموعی و سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیاگیا۔
پی پی کے وفد میں راجہ پرویز اشرف، سینیٹر شیری رحمان ،نیر بخاری، ندیم افضل چن اورسید علی قاسم گیلانی شامل تھے۔
اس موقع پر وزاعظم شہبازشریف نے کہاکہ پیپلز پارٹی ہماری اتحادی جماعت ہے جس کے ساتھ تعلقات کو ہم احترام اور قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔
وفد نے غزہ امن معاہدے کے حوالےسے پاکستان کے کردار پر وزیراعظم کو خراج تحسین پیش کیا۔ ملاقات میں ملک کی مجموعی و سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
ملاقات میں اسحاق ڈار،خواجہ آصف،احسن اقبال،رانا تنویر حسین،عطاء اللہ تارڑ،رانا ثناء اللہ اوردیگر بھی موجود تھے۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News