Advertisement

فہد ہارون کی یوسف رضا گیلانی سے ملاقات، ڈیجیٹل میڈیا کے شعبے میں پیش رفت سے آگاہ کیا

فہد ہارون کی یوسف رضا گیلانی سے ملاقات، ڈیجیٹل میڈیا کے شعبے میں پیش رفت سے آگاہ کیا

وزیرِ مملکت وزیراعظم کے معاونِ خصوصی برائے ڈیجیٹل میڈیا،فہد ہارون نے بدھ کوایوانِ صدر میں قائم مقام صدرِ پاکستان اور چیئرمین سینیٹ، جناب یوسف رضا گیلانی سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران فہد ہارون نے قائم مقام صدر کو ڈیجیٹل میڈیا کے شعبے میں حالیہ پیش رفت سے آگاہ کیا۔ جن میں حکومت کی عوامی رسائی، مؤثر ابلاغ، اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے بہتر استعمال سے متعلق اقدامات شامل تھے۔

یوسف رضا گیلانی نے ان اقدامات کو سراہا اور اس بات کا اعتراف کیا کہ ڈیجیٹل ذرائع ابلاغ کی مؤثر حکمت عملی عوامی رابطے کو بہتر بنانے اور مثبت قومی بیانیہ فروغ دینے میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔

ملاقات کے دوران فہد ہارون نے ڈیجیٹل میڈیا کے بدلتے ہوئے منظرنامے اور اس میں بڑھتی ہوئی اہمیت پر روشنی ڈالی۔

بتایا گیا کہ ان پلیٹ فارمز کو مؤثر، ذمہ دار اور تعمیری انداز میں استعمال کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاکستان ہتھیاروں کی دوڑ میں شامل نہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر
اسرائیل نے سابق سینیٹر مشتاق احمد کو رہا کردیا، 150 ساتھیوں کے ہمراہ اردن پہنچ گئے
وزیراعظم شہباز شریف دورہ ملائیشیا مکمل کر کے وطن واپس روانہ
کراچی: بھتہ خوری کے واقعات میں تشویشناک اضافہ
بین الاقوامی یونیورسٹی ملائیشیا سے ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری حاصل کرنااعزازہے، وزیراعظم
پاکستان اور ملائشیا کا 21 نکاتی مشترکہ اعلامیہ جاری دو طرفہ تعلقات، تجارت، دفاعی تعاون اور فلسطین کے حق میں یکجہتی کا اظہار
Advertisement
Next Article
Exit mobile version