Advertisement

سیلاب کے باعث معاشی ترقی میں کمی اور مہنگائی بڑھنے کا خدشہ ہے، عالمی بینک

سیلاب کے باعث معاشی ترقی میں کمی اور مہنگائی بڑھنے کا خدشہ ہے، عالمی بینک

اسلام آباد: عالمی بینک نے اپنی تازہ رپورٹ میں خبردار کیا ہے کہ حالیہ سیلاب کے نتیجے میں پاکستان کی معاشی ترقی میں کمی اور مہنگائی میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال (2025-26) میں پاکستان کی شرحِ نمو 2.6 فیصد رہنے کا امکان ہے، جو کہ حکومت کے مقرر کردہ 4.2 فیصد ہدف سے نمایاں طور پر کم ہے۔

عالمی بینک نے پیشگوئی کی ہے کہ اگلے مالی سال پاکستان کی معیشت 3.6 فیصد کی شرح سے ترقی کرے گی، تاہم حالیہ سیلاب کے باعث معاشی بحالی میں سست روی کا خدشہ موجود ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پنجاب میں زرعی پیداوار 10 فیصد تک کم ہو سکتی ہے کیونکہ چاول، گنا، کپاس، گندم اور مکئی جیسی اہم فصلیں شدید متاثر ہوئیں جبکہ اس کے نتیجے میں خوراک کی ترسیل میں رکاوٹ اور مالیاتی خسارہ 5.5 فیصد تک بڑھنے کا امکان ہے۔

عالمی بینک کے مطابق رواں مالی سال پاکستان میں مہنگائی 7 فیصد سے تجاوز کر سکتی ہے جبکہ غربت کی شرح 44 فیصد رہنے کا خدشہ ہے، اگلے مالی سال غربت میں 1 فیصد کمی متوقع ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی معاشی بحالی کا انحصار زرعی شعبے کی بحالی پر ہوگا، اگر حکومت محصولات میں اضافہ، اخراجات میں کمی اور زرعی اصلاحات نافذ کرے تو معیشت میں بہتری ممکن ہے۔

Advertisement

عالمی بینک نے مزید کہا کہ پانچ سالہ اصلاحاتی منصوبے کے تحت ٹیرف میں کمی سے برآمدات میں اضافہ ہو سکتا ہے، اگرچہ سیلاب کے باعث برآمدات متاثر ہوئی ہیں، تاہم ترسیلات زر اور تیل کی کم قیمتیں معیشت کے توازن میں مددگار ثابت ہو سکتی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ایس-ٹریک پورٹل کی بندش، چینی کی فراہمی رک گئی، قیمتیں بڑھنے کا خطرہ
سعودی عرب سے ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری، اعلیٰ سطحی کاروباری وفد پاکستان پہنچ گیا
ایف پی سی سی آئی کا تجارتی خسارے میں خطرناک اضافے پر اظہار تشویش
کاروباری ہفتے کے پہلے روز سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
بلومبرگ نے پاکستان کو دنیا کی دوسری ابھرتی ہوئی معیشت قراردیدیا
سونا پھر مہنگا، قیمت میں بڑا اضافہ ریکارڈ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version