Advertisement

کیڈٹ کالج وانا میں موجود تمام طلبہ اور اساتذہ کو بحفاظت ریسکیو کرلیا گیا

کیڈٹ کالج وانا میں موجود تمام طلبہ اور اساتذہ کو بحفاظت ریسکیو کرلیا گیا

وانا: کیڈٹ کالج وانا میں سیکیورٹی فورسز نے ریسکیو آپریشن کے دوران تمام طلبہ اور اساتذہ کو بحفاظت ریسکیو کرلیا ہے۔

کیڈٹ کالج وانا میں خودکش حملے کے بعد سیکیورٹی فورسز کی جانب سے ریسکیو آپریشن تیزی سے جاری ہے جس کے تازہ ترین ویڈیو مناظر بھی منظرِ عام پر آئے۔

فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سیکیورٹی اہلکار نہایت بہادری اور احتیاط کے ساتھ طلبہ کو محفوظ مقامات پر منتقل کررہے ہیں۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق تمام طلبہ اور اساتذہ کو بحفاظت ریسکیو کرلیا گیا ہے تاہم سیکیورٹی فورسز کا آپریشن انتہائی حکمتِ عملی اور احتیاط کے ساتھ جاری ہے تاکہ کسی بھی قسم کے جانی نقصان سے بچا جاسکے۔

آئی جی فرنٹیئر کور خیبرپختونخوا ساؤتھ خود آپریشن کی نگرانی کررہے ہیں جب کہ اب آپریشن کو جامع طریقے سے حتمی انجام کو پہنچایا جائے گا-

Advertisement

ذرائع کا کہنا ہے کہ آخری خوارج کو جہنم واصل کرنے تک سیکورٹی آپریشن جاری رہے گا، تمام طلبہ اور اساتذہ کے حوصلے بلند ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سونے کی ایک بار پھر اونچی اڑان، قیمت میں بڑا اضافہ ریکارڈ
کیڈٹ کالج وانا خودکش حملے کی اندرونی فوٹیج منظرِ عام پر آگئی
کچہری حملہ میں ملوث کرداروں کو سامنے لایا جائے گا، محسن نقوی
اسلام آباد جی الیون کچہری کے باہر فتنہ الخوارج کا خودکش دھماکہ، 12افراد شہید، 30 زخمی
27ویں آئینی ترمیم کا مسودہ قومی اسمبلی میں پیش
بھارت میں فالس فلیگ کی پرانی چال، سفاک مودی سرکار کا نیا ڈرامہ پھر ناکام
Advertisement
Next Article
Exit mobile version