دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر مرمتی کام شروع کر دیا گیا ، ترجمان واٹر بورڈ

کراچی کو پانی سلائی کرنے والے دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر مرمتی کام کا آغاز کر دیا گیا ۔ ترجمان واٹر بورڈ کے مطابق بریک ڈاؤن کیبل فالٹ کے باعث ہوا ہے۔
دوپہر 12 بج کر 15 منٹ پر کے الیکٹرک کی جانب سے بجلی کی فراہمی میں اچانک تعطل کے باعث دھابیجی پمپنگ اسٹیشن کے فور فیز میں بڑا بریک ڈاؤن پیش آیا۔
بجلی کی فراہمی معطل ہونے کے نتیجے میں دھابیجی پمپنگ اسٹیشن کے تین پمپس بند ہوگئے، جس کے باعث شہر کو تقریباً 54 ملین گیلن پانی کی کمی کا سامنا کرنا پڑے گا۔
ترجمان واٹر کارپوریشن نے بتایا کہ کے الیکٹرک انتظامیہ نے یقین دہانی کرائی ہے کہ فالٹ کی مرمت اگلے 18 گھنٹوں کے اندر مکمل کر لی جائے گی۔
اس دوران واٹر کارپوریشن کے تمام متعلقہ افسران کے الیکٹرک کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں تاکہ بجلی کی جلد از جلد بحالی کو یقینی بنایا جا سکے۔
ترجمان نے مزید بتایا کہ جیسے ہی بجلی کی فراہمی بحال ہوگی، دھابیجی پمپنگ اسٹیشن کا پمپنگ نظام معمول پر آ جائے گا۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

