یومِ شہدائے جموں پر آئی ایس پی آر کا نیا نغمہ جاری

یومِ شہدائے جموں پر آئی ایس پی آر کی جانب سے نیا نغمہ ’’کشمیر ہمارے خوابوں کی تعبیر‘‘ جاری کردیا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کا جاری کردہ نغمہ اہلِ کشمیر کی قربانیوں، عزم اور پاکستان سے وفا کی لازوال داستان ہے۔
نغمہ میں معصوم کشمیریوں کی شہادتوں اور وفا کی داستانوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا ہے، 6 نومبر کے سانحہ جموں سے لے کر آج تک اہلِ کشمیر نے آزادی کی خاطر اپنے لہو سے تاریخ سینچی ہے۔
یہ نغمہ ظلم کے اندھیروں میں اُمید اور آزادی کی روشنی کا واضح پیغام ہے، جبکہ کشمیر کے بہادر عوام کا پاکستان سے رشتہ، عہدِ وفا اور قربانیوں کو نغمہ میں اجاگر کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: غزہ کیلیے فوج بھیجنے کا فیصلہ حکومت اور پارلیمنٹ کرے گی، ڈی جی آئی ایس پی آر
نغمے کا ہر بول کشمیریوں کے جذبۂ حریت اور استقامت کی ترجمانی کرتا ہے،کشمیریوں کی قربانیاں تاریخ کی روشن حقیقت اور عزم و استقلال کا پیغام ہیں، آج بھی کشمیر کے بہادر لوگ اس عہد پر قائم ہیں کہ ان کی منزل پاکستان اور ان کا مقدر آزادی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

