افغان سرزمین سے پاکستان میں دہشتگردی کے ناقابلِ تردید شواہد ایک بار پھر سامنے آگئے

افغان سرزمین سے پاکستان میں دہشتگردی کے ناقابلِ تردید شواہد ایک بار پھر سامنے آگئے۔
30 ستمبر 2025 کو فرنٹیرکورہیڈکوارٹر (نارتھ) کوئٹہ پر خودکش حملہ میں ملوث دوسرا حملہ آور افغان دہشتگرد نکلا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق فتنہ الخوارج کےافغان خودکش حملہ آور کی شناخت محمد سہیل عرف خباب کے نام سے ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان اپنے اصولی موقف پر ڈٹ گیا ، استنبول مذاکرات میں ڈیڈلاک برقرار
ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد سہیل عرف خباب افغانستان کے صوبہ وردک کے ضلع میدان شہر کا رہائشی تھا، کوئٹہ، ایف سی ہیڈکوارٹر(نارتھ) حملہ میں 8 شہری شہید اور 40 زخمی ہوئے تھے۔
ایف سی ہیڈکوارٹرنارتھ (کوئٹہ) پرحملہ فتنہ الخوارج کے افغان دہشت گردوں کی تازہ ترین شرمناک مثال ہے۔
افغان طالبان رجیم کی عہد شکنی اور دہشتگردوں کی مسلسل پشت پناہی پوری خطہ کیلئے خطرہ بن چکی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

