Advertisement

جے یو آئی نے 27 ویں آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ نہ دینے کا فیصلہ کرلیا

جے یو آئی نے 27 ویں آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ نہ دینے کا فیصلہ کرلیا

اسلام آباد: جمیعت علمائے اسلام (ف) نے پارلیمنٹ میں پیش کی جانے والی 27 ویں آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ نہ دینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

جے یو آئی کے مرکزی رہنما اور سینیٹر کامران مرتضیٰ نے کہا کہ حکومت پر اعتماد نہیں اور ترمیم کے متن تک رسائی نہ دینے سے شکوک میں مزید اضافہ ہوا ہے۔

سینیٹر کامران مرتضیٰ نے بتایا کہ ان کی جماعت نے 27 ویں آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ نہ دینے کا حتمی فیصلہ کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمیں ہر چیز پر اعتراض ہے، حکومت پر اعتماد بھی نہیں،27 ویں ترمیم کے ذریعے 26ویں ترمیم کو مؤثر طور پر رول بیک کیا گیا ہے جس پر جے یو آئی کو شدید تحفظات ہیں۔

سینیٹر کامران مرتضیٰ نے مزید کہا کہ حکومت نے حزبِ اختلاف کے ارکان کو ترمیمی مسودہ پڑھنے کی اجازت تک نہیں دی جس سے شفاف قانون سازی کا عمل متاثر ہوا۔

Advertisement

انہوں نے کہا تحفظات کے باوجود ہم مشترکہ پارلیمانی کمیٹی میں شامل ہونا چاہتے تھے تاکہ اپنی تجاویز اور مؤقف سامنے رکھ سکیں لیکن حکومت نے ہمیں اس عمل سے دور رکھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سینیٹ اجلاس جاری؛ 27ویں آئینی ترمیم پر ووٹنگ کیلئے حکومت کا نمبرز پورے ہونے کا دعوی
ہمارا کسی کے ساتھ کوئی ڈیڈلاک نہیں، عطاء تارڑ
27ویں آئینی ترمیم؛ بلاول بھٹو کی وزیراعظم شہبازشریف سے ملاقات طے
پاک فوج کی جانب سے باجوڑ کی سب سے بڑی جامع مسجد کی تعمیر نو اور تزئین مکمل
سینیٹر عرفان صدیقی کی طبیعت ناساز؛ کیا آئینی ترمیم کیلئے ووٹ کاسٹ کرسکیں گے؟
مشترکہ پارلیمانی کمیٹی نے 27 ویں آئینی ترمیم متفقہ طور پر منظور کر لی، آج سینیٹ میں پیش ہو گی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version