رامسوامی میں ڈمپر گردی؛ موٹرسائیکل سوار جاں بحق، گورنر سندھ کا نوٹس

شہر قائد میں ٹریفک حادثات کا سلسلہ تھم نہ سکا، اڈمبر گردی کے نتیجے میں ایک اور موٹرسائیکل سوار جان کی بازی ہارگیا، گونر سندھ کامرام خان ٹیسوری نے نوٹس لے لیا۔
ریسکیو حکام کے مطابق گزشتہ شب رامسوامی کراچی سویٹس کے قریب ڈمپر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار جاں بحق جبکہ بیوی شدید زخمی ہوگئی، حادثےمیں جاںبحق شخص کی شناخت شاہ زیب کے نام سے ہوئی ہے۔
حادثے کے بعد مشتعل افراد نے ڈمپر کو گھیر کر توڑ پھوڑ کے بعد آگ لگا دی، جبکہ ڈمپر ایسوسی ایشن کے صدر لیاقت مسعود گارڈن جائے حادثہ پر پہنچے، جہاں مشتعل عوام نے لیاقت محسود کی گاڑی کا گھیراؤ کرلیا۔
اس موقع پر لیاقت مسعود کے مسلح گارڈز نے شہریوں پر اسلحہ تان لیا، جائے وقوعہ پر ڈمپر ایسوسی ایشن اور مشتعل افراد میں جھگڑا ہوا اور اس دوران ڈمپر ایسویس ایشن کے مسلح گارڈز نے ہوائی فائرنگ کی۔
یہ بھی پڑھیں: شہر قائد دوبارہ بھتہ خوروں کے نرغے میں، لیاری گینگ کے تین کارندے گرفتار
دوسری جانب مشتعل افراد نے ڈمپر ایسوسی ایشن کی گاڑیوں پر پتھراو کیا، جس کے بعد ڈمپر ایسوی ایشن اور پولیس وقوعہ سے فرار ہوگئے۔
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کا رام سوامی واقعہ کا نوٹس
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے رام سوامی واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ ڈمپر کی ٹکر سے قیمتی جان کے ضیاء پر افسوس ہے، جبکہ رام سوامی میں عوام پر گارڈ کی فائرنگ قابل مذمت ہے۔
انہوں نے کہا کہ کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں ہے، عوام پر فائرنگ کے خلاف پولیس نے فوراً اقدام کیوں نہیں کیا، عوام پر فائرنگ کے خلاف فورا قانونی کارروائی کی جائے۔
گورنر سندھ نے مزید کہا کہ معاملات کو بگاڑنے کے بجائے افہام و تفہیم سے حل کرنے کی ضرورت ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

