Advertisement

اسلام آباد کچہری دھماکے کے بعد جوڈیشل کمپلیکس کھول دیا گیا

اسلام آباد کچہری دھماکے کے بعد جوڈیشل کمپلیکس کھول دیا گیا

اسلام آباد: دو روز قبل ہونے والے خودکش دھماکے کے بعد فیڈرل جوڈیشل کمپلیکس کو آج دوبارہ کھول دیا گیا ہے، جہاں وکلاء اور سائلین کی بڑی تعداد کچہری پہنچ گئی۔

ذرائع کے مطابق ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ وکلاء کے کلرکس کو آفیشل کارڈ دکھانے جبکہ سائلین کو مکمل تلاشی اور تفصیلات درج کروانے کے بعد داخلے کی اجازت دی جارہی ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ خودکش دھماکے کی تحقیقات جاری ہیں جبکہ سیکیورٹی اداروں نے کچہری سے تمام شواہد اکٹھے کرلیے ہیں۔

دوسری جانب بار ایسوسی ایشن کی جانب سے دھماکے کے خلاف آج اور کل ہڑتال اور عدالتی کارروائی کے بائیکاٹ کا اعلان کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ دو روز قبل اسلام آباد کے علاقے جی الیون میں کچہری کے باہر پولیس کی گاڑی پر ہونے والے خودکش حملے میں 12 افراد شہید اور 38 زخمی ہوئے تھے جبکہ جائے وقوعہ سے حملہ آور کا سر بھی برآمد کیا گیا تھا۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
علیمہ خان کے 10ویں بار ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
ڈی جی آئی ایس پی آر کی طلباء و اساتذہ کے ساتھ نشست، قومی صورتحال پر گفتگو
شہرقائد میں دھند کا راج، موسم آج گرم اور خشک رہنے کا امکان
سپریم کورٹ کی جسٹس مسرت ہلالی کی طبیعت ناساز
سہ ملکی سیریز کیلئے زمبابوے کی ٹیم پہنچ گئی
پی سی بی نے ون ڈے سیریز اور سہ ملکی ٹورنامنٹ کا نظرثانی شدہ شیڈول جاری کردیا
Next Article
Exit mobile version