وزارت قانون نے 27 ویں آئینی ترمیم کا ابتدائی مسودہ تیار کرلیا

وزارت قانون نے 27 ویں آئینی ترمیم کا ابتدائی مسودہ تیار کرلیا، حکومتی ذرائع کے مطابق وفاقی وزیرقانون اعظم نزیر تارڑ ، وزیرمملکت قانون بیرسٹر عقیل اور سیکرٹری قانون پر مشتمل ٹیم نے مسودہ تیار کیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آئینی ترمیم کے بیشتر نکات پر اتفاق رائے ہوچکا ہے، ایک، دو نکات پر سیاسی جماعتوں میں مشاورت جاری ہے۔
حکومتی ذرائع نے بتایا کہ حکومت نے پیپلزپارٹی کو 27ویں ترمیم میں این ایف سی ایوارڈ کو نہ چھیڑنے کا عندیہ دے دیا ہے، آئینی ترمیم کے مسودہ کو حتمی شکل دینے سے پہلےحکومت پیپلزپارٹی کے جواب کی منتظر ہے، پیپلزپارٹی کے گرین سگنل کے بعد 27 ویں آئینی ترمیم کے مسودہ کو حتمی شکل دی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: 27 ویں آئینی ترمیم کے حق میں قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع
27ویں آئینی ترمیم کا مسودہ پارلیمنٹ میں پیش کرنے سے متعلق وفاقی کابینہ اس کی منظوری دے گی، پیپلز پارٹی کی تجاویز کو بھی حتمی مسودہ میں شامل کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق ہفتہ کو سینیٹ اجلاس رکھنا پیشگی تیاریوں کا حصہ ہے، پیپلزپارٹی سے معاملات طے ہونے کی صورت میں ہفتہ کو آئینی ترمیم سینیٹ میں پیش کرنے کا آپشن موجود ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

