پاک افغان مذاکرات کا دوسرا دور استنبول میں آج ہو گا، خواجہ آصف کی بھی شرکت متوقع

پاک افغان مذاکرات کا دوسرا دور استنبول میں آج ہو گا ۔ مشیر قومی سلامتی سمیت پاکستانی وفد مذاکرات میں شرکت کےلئے ترکیہ پہنچ گیا۔
مذاکرات شیڈول کے مطابق آج استنبول میں ہوں گے۔ اگر افغان طالبان کی جانب سے کسی سینئر وزیر کی شرکت کی تصدیق ہو گئی تووزیر دفاع خواجہ آصف بھی استنبول پہنچ سکتے ہیں۔
پاکستانی وفد کی قیادت کا حتمی فیصلہ افغان وفد کی سطح کو دیکھ کر کیا جائے گا۔ قومی سلامتی کے مشیر وفد میں شامل ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق مذاکرات کے دوران پاکستان سرحد پار دہشتگردی روکنے کے حوالے اپنا موقف ایک بار پھر سختی سے سے دہرائے گا۔
واضح رہے کہ استنبول مذاکرات کا یہ دوسرا مرحلہ انتہائی اہمیت کا حامل سمجھا جا رہا ہے۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

