کراچی واٹر بورڈ میں من پسند افسران کو نوازنے کا سلسلہ جاری، اقربا پروری عروج پر

کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ میں من پسند افسران کو نوازنے کا سلسلہ جاری ، اقربا پروری عروج پر پہنچ گئی ۔ اہل افسران کو نظر انداز کردیا گیا۔
ادارے میں اندھیر نگری چوپٹ راج ، اصول اور ضوابط پس پشت ڈال دیے گئے ۔ واٹر بورڈ میں اہل افسران کی ترقیوں پر نااہلوں کو ترجیح دی گئی ۔
ترقیوں کی فہرست میں اہل افسران کی حق تلفی پر ملازمین سراپا احتجاج ہیں ۔ کراچی واٹر بورڈ میں من پسند ترقیوں کا معاملہ شفافیت پر سوالیہ نشان بن گیا۔
کراچی واٹر کارپوریشن میں میرٹ کی پامالی کا انکشاف ہوا ہے ۔ من پسند افسران کو نوازنے کے لیے سینیارٹی لسٹ میں ردوبدل کا الزام بھی لگایا گیاہے ۔
ذرائع کا کہناہے کہ الیکٹریکل و مکینیکل انجینئرز کی فہرست میں غیر متعلقہ ڈگری ہولڈرز شامل ہیں ۔ کمپیوٹر، انڈسٹریل الیکٹرانکس اور کیمیکل فیکلٹی کے افسران کو بھی فہرست میں جگہ دے دی گئی ہے ۔
میرٹ اور قواعد کی کھلی خلاف ورزی پر انجینئرز نے شدید احتجاج کیا ہے ۔ ان کا کہنا ہے کہ میرٹ کی خلاف ورزی سے ادارے کی ساکھ متاثر ہو رہی ہے۔
ذرائع کے مطابق بااثر شخصیات نے اپنے منظورِ نظر افسران کو فہرست میں شامل کرایا ہے۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

