سیکیورٹی فورسز سے متعلق بیان ، محسن نقوی کا سہیل آفریدی سے معافی کا مطالبہ

سیکیورٹی فورسز سے متعلق بیان، محسن نقوی نے سہیل آفریدی سے معافی کا مطالبہ کر دیا ۔ وزیر داخلہ نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے سکیورٹی فورسز سے متعلق بیان کی سخت مذمت کی ہے ۔
محسن نقوی نے سہیل آفریدی کے ریمارکس کو ناقابلِ برداشت قرار دیدیا ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے بہادر سپوتوں کے بارے میں بے بنیاد اور حقائق سے منافی بیان دینا قومی جذبے کی توہین ہے۔
محسن نقوی کا کہنا ہے کہ وطن کے امن کے لیے جانیں نچھاور کرنے والے جری افسروں اور جوانوں کے بارے میں ایسا بیان کوئی محب وطن شخص نہیں دے سکتا۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے ہرزہ سرائی کرکے ازلی دشمن کو خوش کرنے کی کوشش کی۔
وزیر داخلہ نے کہاکہ سیکیورٹی فورسز کی لازوال قربانیوں کا اعتراف پوری قوم اور دنیا کرتی ہے۔
محسن نقوی نے کہا کہ اس صوبے کے وزیراعلیٰ نے احسان فراموشی کی انتہا کردی جہاں سیکیورٹی فورسز کے جوان سب سے زیادہ شہید ہوئے۔
انہوں نے کہاکہ کوئی بھی محب وطن شخص ایسا غیرذمہ دارانہ بیان دینے کا تصور بھی نہیں کرسکتا۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

