Advertisement

وفاقی کابینہ نے 27 ویں آئینی ترمیم کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کی منظوری دے دی

وفاقی کابینہ نے 27 ویں آئینی ترمیم کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کی منظوری دے دی

اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے 27 ویں آئینی ترمیم کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس باکو سے ویڈیو لنک کے ذریعے ہوا، جس میں 27 ویں آئینی ترمیم کی تجاویز پر غور کیا گیا۔

اجلاس میں وفاقی وزراء خواجہ آصف، بلال اظہر کیانی، رانا تنویر، اورنگزیب کھچی، رانا مبشر، عون چوہدری، ڈاکٹر شذرہ منصب، ریاض حسین پیر زادہ، قیصر احمد شیخ اور ملک رشید احمد شریک تھے جبکہ اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان بھی وزیراعظم ہاؤس میں موجود تھے۔

قبل ازیں، تمام کابینہ ارکان کو اسلام آباد میں موجود رہنے کی ہدایت کی گئی تھی اور ایم کیو ایم، مسلم لیگ ق، استحکام پاکستان پارٹی سمیت دیگر اتحادی جماعتوں نے حکومت کو حمایت کی یقین دہانی کرائی تھی۔

آئینی ترمیم پر اتفاق رائے:

Advertisement

ذرائع کے مطابق 27 ویں آئینی ترمیم کے حوالے سے پیپلز پارٹی نے حکومتی تجاویز میں سے 8 میں سے 3 تجاویز کی حمایت کی ہے، ان میں کمانڈ آف آرمڈ فورسز، آئینی عدالتوں کا قیام اور ججز کے تبادلوں کی شقوں پر اتفاق ہو چکا ہے۔ اس پر حکومت نے نیا ڈرافٹ تیار کر لیا ہے جس پر وفاقی کابینہ نے آج غور کیا۔

سینیٹ میں پیشی:

ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ سے منظوری کے بعد آئینی ترمیم کا مسودہ آج ہی سینیٹ میں پیش کیے جانے کا امکان ہے۔

اختلافات:

تاہم، نیشنل فنانس کمیٹی (این ایف سی)، چیف الیکشن کمشنر کی تقرری، اور ایگزیکٹو مجسٹریٹس کے عدالتی اختیارات پر ابھی تک اتفاق نہیں ہو سکا۔ اتحادی جماعتوں میں بیوروکریٹس کی دہری شہریت اور وزارتوں کی وفاق کو واپس منتقلی کے حوالے سے بھی اختلافات موجود ہیں۔

اجلاس کے دوران ان پیچیدہ امور پر تفصیل سے گفتگو کی گئی تاکہ آئینی ترمیم کا مسودہ جلد منظوری کے لیے مکمل کیا جا سکے۔

Advertisement
Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاک فوج کی جانب سے وانا کے عوام کے لئے مسجد کا تحفہ ، 5 ہزار نمازیوں کی گنجائش
وفاقی حکومت نے عوام کو بجلی کی قیمتوں میں ریلیف فراہم کر دیا
آذربائیجان کے یومِ فتح پر پاکستانی جے ایف 17 تھنڈر طیاروں کی گھن گرج
آذربائیجان کی فتح غزہ و کشمیر کے حریت پسندوں کیلیے مشعل راہ ہے ، شہبازشریف
سونے اور چاندی کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری
پاکستان کا دوٹوک مؤقف اور ذبیح اللہ مجاہد کا گمراہ کن بیان، استنبول مذاکرات کی اصل حقیقت
Advertisement
Next Article
Exit mobile version