وادی تیراہ میں منشیات کی ترسیل اور منظم نیٹ ورک کے حوالے سے ہوشربا انکشافات

وادی تیراہ میں منشیات کی کٹائی، ترسیل اور منظم نیٹ ورک کے حوالے سے ہوشربا انکشافات سامنے آگئے۔
ذرائع کے مطابق وادی تیراہ میں پولیٹیکل، ٹیرر کرائم نیکسس کے حوالے سے اہم ویڈیو منظرعام پر آگئی ہے، جبکہ ڈی جی آئی ایس پی آر نے چند روز قبل اسی پولیٹیکل، ٹیرر، کرائم نیکسس کو شواہد کےساتھ بے نقاب کیاتھا۔
ذرائع نے بتایا کہ وادی تیراہ میں منشیات کی کاشت وترسیل جرائم پیشہ عناصراور سیاسی سرپرستی میں ہوتی ہے ، ویڈیو میں واضح ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کی سرپرستی میں منشیات کی فصل کی کٹائی کا عمل جاری ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ منشیات کی فصل کو کٹائی کے بعدگاڑیوں میں لاد کر مختلف علاقوں میں سپلائی کیا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بلوچستان؛ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ہدایات پر منشیات کیخلاف فیصلہ کن مہم کا آغاز
خیبر اور تیراہ میں تقریبا 12ہزار ایکڑ رقبہ پر منشیات کاشت کی جاتی ہے، منشیات کی اس کاشت سے 18سے 25 لاکھ فی ایکڑ منافع حاصل ہوتا ہے۔
ذرائع کے مطابق منشیات سے ہونے والی کمائی کا ایک حصہ خوارج کے حصہ میں آتا ہے، وادی تیراہ، خیبر پختونخوامیں دہشتگردی اسی ’’پولیٹیکل ٹیرر کرائم نیکسس‘‘ کی وجہ سے ہے۔
پولیٹیکل ٹیررنیکسس کی وجہ سے وادی تیراہ میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کی مخالفت کی جاتی ہے، سکیورٹی ادارے سیاسی اور جرائم پیشہ عناصر کی سرپرستی میں ہونے والے منشیات کے غیر قانونی دھندے کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

