Advertisement

غیرقانونی افغان شہریوں کی وطن واپسی کیلئے طورخم سرحد کھول دی گئی، تجارت تاحال بند

غیرقانونی افغان شہریوں کی وطن واپسی کیلئے طورخم سرحد کھول دی گئی، تجارت تاحال بند

حکومتِ پاکستان نے غیر قانونی طور پر مقیم افغان شہریوں کی وطن واپسی کے عمل کا باضابطہ آغاز کر دیا ہے۔

طورخم سرحدی گزرگاہ کو افغان پناہ گزینوں کی واپسی کے لیے کھول دیا گیا ہے، جہاں سینکڑوں افغان شہری امیگریشن پوائنٹ پر پہنچ چکے ہیں۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق امیگریشن عملہ ضروری کارروائی کے بعد افغان شہریوں کو افغانستان واپس جانے کی اجازت دے رہا ہے۔

ڈپٹی کمشنر خیبر بلال شاہد نے بتایا کہ طورخم سرحد کو صرف غیر قانونی افغان باشندوں کی بے دخلی کے لیے کھولا گیا ہے جبکہ تجارت اور پیدل آمدورفت کے لیے سرحد بدستور بند رہے گی۔

انہوں نے کہا کہ پاک افغان کشیدگی کے باعث 11 اکتوبر کو طورخم گزرگاہ ہر قسم کی آمدورفت کے لیے بند کر دی گئی تھی، تاہم اب صرف ملک میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان شہریوں کی واپسی کے لیے اسے جزوی طور پر کھولا گیا ہے۔

اقوامِ متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین (یو این ایچ سی آر) کے ترجمان قیصر خان آفریدی کے مطابق 8 اکتوبر تک 6 لاکھ 15 ہزار سے زائد غیر قانونی افغان شہریوں کو طورخم کے راستے وطن واپس بھیجا جا چکا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
مفتی تقی عثمانی اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر دنیا کے با اثر مسلمانوں کی فہرست میں شامل
27 ویں آئینی ترمیم قومی اسمبلی سے پہلے سینیٹ میں پیش کی جائے، اسحاق ڈار
پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے چینی کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ حکومت کو قرار دے دیا
انتونیو گوتریس سے ملاقات، صدر زرداری کا خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام پر زور
کراچی میں بے رحم قاتل ٹریفک نے 10 ماہ میں 733 افراد کو لقمہ اجل بنا لیا
اسلام آباد ایئرپورٹ پر انجینیئرز کی ہڑتال، پی آئی اے کی آٹھ پروازیں منسوخ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version