Site icon بول نیوز

قومی کرکٹ ٹیم نے دوسرے ٹی 20 میچ میں شاندار کھیل پیش کیا، فردوس عاشق اعوان

فردوس عاشق اعوان

پاکستان تحریک انصاف کی رہنما فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم نے دوسرے ٹی 20 میچ میں شاندار کھیل پیش کیا۔

فردوس اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ ٹیم نے دوسرے ٹی 20 میچ میں شاندار کھیل پیش کر کے سیریز اپنے نام کر لی

انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیش کے خلاف ٹی 20 سیریز میں کامیابی پر ٹیم اور قوم کو مبارکباد پیش کرتی ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ فخر زمان اور محمد رضوان نے متاثرکن کھیل پیش کیا، جیت ٹیم ورک کا نتیجہ ہے۔

فردوس عاشق اعوان کا مزید کہنا تھا کہ امید ہے کہ ٹیم یونہی فتوحات کا مشن جاری و ساری رکھے گی۔

Exit mobile version