Site icon بول نیوز

ملکی تاریخ کے سب سے بڑا وزیر اعظم رمضان ریلیف پیکج دینے کا فیصلہ

ملکی تاریخ کا سب سے بڑا وزیراعظم رمضان ریلیف پیکج دینے کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں۔

وزیراعظم نے رمضان پیکج کی سمری کو وفاقی کابینہ میں منظوری کے لیے پیش کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔

ذرائع کے مطابق، وزیراعظم رمضان ریلیف پیکج کے تحت 39 لاکھ خاندانوں کو نقد رقم دینے کی تجویز ہے۔ پیکج کے تحت ہر مستحق خاندان کو ایک بار پانچ ہزار روپے کی کیش مالی امداد فراہم کی جائے گی۔

اس پیکج کا مجموعی بجٹ 20 ارب 50 کروڑ روپے کے قریب لگایا گیا ہے۔

وزارت صنعت و پیداوار کے بجٹ سے رمضان پیکج کے لیے 10 ارب روپے فراہم کرنے کی تجویز ہے، جبکہ بی آئی ایس پی کے بجٹ سے 2 ارب روپے دینے کی تجویز ہے۔ وزارت خزانہ کی جانب سے وزیراعظم رمضان ریلیف پیکج کے لیے 8 ارب 50 کروڑ روپے فراہم کیے جائیں گے۔

اس پیکج کے بجٹ میں میڈیا مہم، مالیاتی اداروں کے چارجز، نادرا فیس اور دیگر اخراجات بھی شامل ہوں گے۔

اس بار وزیراعظم رمضان ریلیف پیکج یوٹیلیٹی اسٹورز کے ذریعے فراہم نہیں کیا جا رہا بلکہ اس کا براہ راست نقد مالی امداد کی صورت میں مستحق افراد تک پہنچایا جائے گا۔

Exit mobile version