Site icon بول نیوز

صدرمملکت سے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی ملاقات، اندرونی و بیرونی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال

صدرمملکت سے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی ملاقات، اندرونی و بیرونی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال

صدرمملکت آصف علی زرداری سے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے ملاقات کی، جس میں اندرونی و بیرونی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران ملک کی داخلی و خارجی سلامتی کی صورتحال پربھی گفتگو کی گئی۔

اس موقع پر فیلڈ مارشل نے افغان طالبان حکومت کے اشتعال انگیز اقدامات پر صدر آصف علی زرداری کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ افغان سرحد پر حملوں کا مؤثر اور بروقت جواب دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاک فوج کی سپن بولدک چمن میں جوابی کارروائی، افغان طالبان کی جنگ بندی کی درخواست

دوسری جانب صدر زرداری نے پاک افواج کی صلاحیتوں اور تیاری پر مکمل اعتماد کا اظہارکیا اور پاک فوج کی پیشہ ورانہ مہارت اور چوکسی کو سراہا۔

آصف علی زرداری نے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اپنی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کا ہر قیمت پر دفاع کرے گا۔

Exit mobile version