Site icon بول نیوز

چیئرمین جوائنٹ چیفس جنرل ساحر شمشاد مرزا کی فیلڈ مارشل سے الوداعی ملاقات، خدمات کو شاندار خراجِ تحسین

الوداعی ملاقات سے قبل جنرل ساحر شمشاد مرزا نے جی ایچ کیو میں یادگارِ شہداء پر حاضری دی

فوٹو: آئی ایس پی آر

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے اپنی مدتِ ملازمت کے اختتام پر جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے الوداعی ملاقات کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات میں فیلڈ مارشل عاصم منیر نے جنرل ساحر شمشاد مرزا کی عسکری خدمات، قائدانہ صلاحیتوں اور ملکی دفاع کے لیے ان کی گراں قدر کاوشوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا کہ جنرل ساحر شمشاد مرزا نے نہ صرف تینوں مسلح افواج کے درمیان مضبوط ہم آہنگی کو فروغ دیا بلکہ مشترکہ آپریشنل تیاریوں میں اضافے اور قومی سلامتی کے اہم اہداف کے حصول میں بھی مرکزی کردار ادا کیا۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے علاقائی امن، ملٹری ڈپلومیسی اور دوست ممالک کے ساتھ اسٹریٹجک تعاون کو مستحکم بنانے میں جنرل ساحر شمشاد کے کردار کو بھی سراہا۔

جنرل ساحر شمشاد مرزا نے اس موقع پر اپنے دورِ ذمہ داری کے دوران ملنے والے تعاون پر آرمی چیف اور پوری مسلح افواج کا شکریہ ادا کیا۔

الوداعی ملاقات سے قبل جنرل ساحر شمشاد مرزا نے جی ایچ کیو میں یادگارِ شہداء پر حاضری دی اور پھول چڑھائے، جبکہ پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا۔

Exit mobile version