Site icon بول نیوز

پیپلزپارٹی کا پنجاب حکومت کی پیشکش قبول کرنے کا فیصلہ

پیپلزپارٹی کا پنجاب حکومت کی پیشکش قبول کرنے کا فیصلہ

پیپلزپارٹی نے پنجاب حکومت کی پیشکش قبول کرتے ہوئے حکومت کے ساتھ مل کر چلنے کیلئے حامی بھرلی ہے۔

ذرائع کے مطابق پی پی قیادت نے پنجاب حکومت کی آفر قبول کرنے کی منظوری دیدی، جبکہ پیپلزپارٹی نے پنجاب حکومت کو فیصلے سے آگاہ کر دیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی نے پنجاب حکومت کو بورڈز، کمیٹیوں کیلئے نام اور لا افسران کیلئے نامزدگیاں بھجوا دیں ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ پی پی پنجاب حکومت کے ماتحت بورڈز، کمیٹیوں میں نمائندگی لے گی، پیپلزپارٹی کے نامزد وکلا پنجاب میں لا افسران تعینات ہوں گے۔

واضح رہے کہ سنیئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے پیپلزپارٹی سے رابطہ کیا تھا۔

Exit mobile version