Site icon بول نیوز

پاکستان نے ٹرمپ دور میں مضبوط اور مؤثر سفارتی تعلقات استوار کیے

پاکستان نے ٹرمپ دور میں مضبوط اور مؤثر سفارتی تعلقات استوار کیے

فوٹو: انٹرنیٹ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دور میں پاکستان نے سب سے مؤثر اور کامیاب سفارتی تعلقات قائم کرنے میں نمایاں کردار ادا کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق صدر ٹرمپ اور پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف اور چیف آف ڈیفنس اسٹاف فیلڈ مارشل عاصم منیر کے درمیان مضبوط ذاتی کیمسٹری قائم ہوئی، جس کے تحت دونوں کو کئی بار وائٹ ہاؤس مدعو کیا گیا۔

پاکستان کی اہم سفارتی کامیابیوں میں کابل دھماکے کے ماسٹر مائنڈ کی گرفتاری میں بروقت تعاون شامل ہے جس نے امریکی صدر کا اعتماد حاصل کیا۔

کرپٹو اور کرٹیکل منرلز کے شعبوں میں سرمایہ کاری کا آغاز ہوا جس سے تعلقات میں فائدہ ہوا، ایف ڈبلیو او اور امریکی کمپنی کے درمیان 500 ملین ڈالر کا کرٹیکل منرلز معاہدہ ہوا اور پاکستان کرپٹو کونسل اور ورلڈ لبرٹی فنانشل کے درمیان شراکت داری میں اضافہ ہوا۔

ذرائع کے مطابق صدر ٹرمپ کا بھارت کے ساتھ رویہ سخت رہا، جس کی وجہ ٹیرفز، روسی تیل اور پاک-بھارت کشیدگی شامل ہیں۔

پاکستان نے مئی میں ہونے والی جنگ بندی کا کریڈٹ کھل کر ٹرمپ کو دیا جبکہ بھارت نے اس کو مسترد کیا جس سے امریکی بیانیہ پاکستان کے حق میں نرم ہوا۔

پاکستان نے واضح کیا ہے کہ وہ امریکہ کے ساتھ تعلقات کو کسی تیسرے ملک کے تناظر میں نہیں دیکھنا چاہتا اور خواہش رکھتا ہے کہ دونوں ممالک کے روابط صرف دو طرفہ بنیاد پر مضبوط ہوں۔

Exit mobile version