Site icon بول نیوز

کراچی سمیت ملک بھر کے بجلی صارفین پر نیپرا نے بجلی بم گرا دیا

کراچی سمیت ملک بھر کے بجلی صارفین پر نیپرا نے بجلی بم گرا دیا

فوٹو: انٹرنیٹ

 قومی بجلی ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے ملک بھر کے بجلی صارفین، بشمول کراچی، کے لیے ایک اور برا دن لے آئی ہے۔

اتھارٹی نے جولائی سے ستمبر 2025 کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ (کیو ٹی اے) میں بجلی کی قیمت 33 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

یہ اضافہ دسمبر 2025 سے فروری 2026 تک کے تین ماہ کے بلز پر نافذ ہوگا، جس سے صارفین پر کل 6 ارب 6 کروڑ 70 لاکھ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

نیپرا نے یہ فیصلہ ایک نوٹیفکیشن کے ذریعے وفاقی حکومت کو بھیج دیا ہے، جس کے بعد پاور ڈویژن اسے نوٹیفائی کر کے نافذ العمل بنا دے گا۔

Exit mobile version