وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ پاکستان دنیا کے بلند ترین پہاڑی سلسلوں قراقرم، ہمالیہ، ہندوکش کے امتزاج کا مرکز ہے۔
وزیراعظم شہبازشریف نے پہاڑوں کے عالمی دن پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان عالمی برادری کے ساتھ ہم آواز ہو کر آج پہاڑوں کا عالمی دن منارہاہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں کون کون سے گلیشیئرز پگھل رہے ہیں؟
انہوں نے کہا کہ پاکستان قدرتی حسن، موسم اور ماحول سے مالامال ہے، جہاں 7ہزار سے زائد گلیشیئرز موجود ہیں، سیاچن، بالتورو، بیافو اور بتورا جیسےدنیا کے بڑے اور غیرمعمولی گلیشیئرز شامل ہیں۔
شہبازشریف نے مزید کہا کہ یہ گلیشیئرز ہمارے ملکی آبی نظام میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتےہیں، یہی گلیشیئرز دریائے سندھ کے بیسن اور زرعی نظام کو پانی فراہم کرتےہیں۔

