Site icon بول نیوز

صدر اور وزیراعظم کا دہشتگردوں کے خلاف کامیاب کارروائیوں پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین

صدر اور وزیراعظم کا دہشتگردوں کے خلاف کامیاب کارروائیوں پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین

فوٹو: انٹرنیٹ

صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے خیبر پختونخوا میں بھارتی سرپرستی میں سرگرم سات خوارج کے خاتمے پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

انہوں نے بلوچستان میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز اور بلوچستان پولیس کی کارکردگی کو بھی سراہا۔

صدرِ مملکت نے کہا کہ پاکستان کی خودمختاری کا تحفظ اولین ترجیح ہے اور دشمن کی ہر سازش کو ناکام بنایا جائے گا۔

دوسری جانب وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ضلع مہمند اور ضلع بنوں میں فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کے خلاف دو الگ الگ کامیاب کارروائیوں پر سیکیورٹی فورسز کو سراہا۔

وزیراعظم نے ان آپریشنز کے دوران فتنہ الخوارج کے 13 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیت اور بہادری کی تعریف کی۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عزمِ استحکام کے ویژن کے تحت سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خلاف نمایاں کامیابیاں حاصل کر رہی ہیں۔

انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ دہشت گردی کے خلاف جاری اس جنگ میں پوری قوم افواجِ پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ پوری قوم متحد ہے اور ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پُرعزم ہے۔

Exit mobile version