Advertisement

دلیپ کمار ہمارے دلوں میں رہتے ہیں، غلام محی الدین

پاکستان کے مشہور اداکار غلام محی الدین کا کہنا ہے کہ دلیپ کمار ہمارے دلوں میں رہتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق گورنر ہاؤس پنجاب میں بھارت کے لیجنڈری اداکار   دلیپ کمار کی یاد میں ایک تقریب منعقد کی گئی جس میں نامور سینئرفنکاروں نے شرکت کی۔

اس موقع پر غلام محی الدین نے دلیپ کمار کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ  جو پیار دلیپ کمار نے ہمیں دیا، ہم ان کے اسی پیار اور محبت کی یاد میں آج یہاں موجود ہیں۔

انہوں نے  کہا کہ دلیپ کمار ہمارے دلوں میں رہتے ہیں، ان کو ہر فلم میں نئے انداز اور روپ میں دیکھا ہے۔ وہ ڈوب کر کام کرتے تھے، ہر پروڈیوسر چاہتا تھا کہ دلیپ صاحب ہماری فلم میں کام کریں۔

غلام محی الدین نے مزید کہا کہ  دلیپ صاحب نے تعداد  کے بجائے معیار کو ترجیح دی۔  اپنے کیریئر کے دوران ایک ہزار  کے بجائے صرف 65 فلموں میں کام کیا۔

Advertisement

انہوں نے  دلیپ کمار کی فنی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ   برصغیر میں دلیپ کمار کا نام ہمیشہ ٹاپ  پر رہا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ایوارڈ شو میں سجل علی اور یاسر حسین کی نوک جھونک کی ویڈیو وائرل
اس میں ٹیلنٹ کہاں ہے؟ ریڈ کارپٹ پر جنت مرزا کی شرکت نے صارفین کو غصہ دلا دیا
ریڈ کارپٹ پر دنانیر مبین کی لڑکھڑاتی انٹری؛ مداحوں کے دلچسپ تبصرے وائرل
فواد خان اور ماہرہ خان کی نئی فلم "نیلوفر" کا شاندار ٹریلر جاری
نوجوان گلوکار ثمر جعفری عالمی سطح پر مقبول؛ اہم اعزاز اپنے نام کرلیا
آمنہ ملک نے بیٹوں کے حوالے سے معاشرے کی تلخ حقیقت بیان کردی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version