لاہور کی یونیورسٹی ’ہیری پوٹر‘ کی جادوئی دنیا میں ڈھل گئی

ہیری پوٹر، ایک مشہور زمانہ جادوئی دنیا اور انوکھی طاقتوں پر مبنی سیریز ہے جسے ہر عمر کا شخص دیکھنا پسند کرتا ہے۔
اس سیریز کی دیوانی پاکستان کی نوجوان نسل بھی ہے جس نے اپنی عام سی یونیورسٹی کو ہیری پوٹر کی جادوئی دنیا میں بدل دیا ہے۔
لاہور کی جی سی یونیورسٹی کے طالب علموں کی جانب سے ہیری پوٹر فلم فیسٹول کا انعقاد کیا گیا ہے۔
اس حوالے سے یونیورسٹی انظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ فیسٹول 7 روز تک جاری رہیگا جس کا آغاز 29 نومبر سے ہوگا۔
اس فیسٹول میں شرکت کے لئے ٹکٹس بھی لگائے گئے ہیں اور اس فیسٹول میں وہی شریک ہوگا جس کے پاس ٹکٹ ہوگا۔
خیال رہے کہ یہ پہلا موقع ہے جہاں پاکستان میں اس نوعیت کے فیسٹول کا انعقاد کیا جارہا ہے جو کہ ہیری پوٹر سیریز کے شائقین کے لئے یقیناً ایک تحفہ ثابت ہوگی ۔
جی سی یونیورسٹی کے طالب علموں نے خود کو جادوئی دنیا کے 4 حصوں میں تقسیم بھی کیا ہے جبکہ اسی طرز کے لباس کو بھی اس فیسٹول کا حصہ بنایا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

