یوکرینی فوجی نے وائلن بجا کر ساتھیوں کی ہمت بڑھائی

یوکرینی فوجی پارکینگ میں بنے عارضی پناہ گاہ میں وائلن بجا کر جنگ کی اس کشیدہ صورتحال میں اپنے ساتھیوں کی ہمت بڑھانے میں مصروف ہے۔
سوشل میڈیا رپورٹس کے مطابق روس کی جانب سے حملوں کے نتیجے میں ہر دم تیار یوکرینی فوجی پناہ گاہ میں ایک دوسرے کا حوصلہ بڑھانے کے لیے موسیقی کا سہارا لینے لگے۔
سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر یہ ویڈیو کافی گردش کر رہی ہے۔
ویڈیو دیکھیں:
Advertisementیوکرینی فوجی پارکینگ میں بنے عارضی پناہ گاہ میں وایلن بجا کر ساتھیوں کی ہمت بڑھا رہے ہیں #StandWithUkriane #UkraineRussiaWar #Ukrainian pic.twitter.com/6flUKtF0ak
— یوکرین اردو (@UkraineUrdu_) March 18, 2022
یوکرین کا 14 ہزار سے زائد روسی فوجیوں کو مارنے کا دعویٰ
دوسری جانب یوکرین نے دعویٰ کیا ہے کہ جنگ کے دوران روس کے 14 ہزار سے زائد فوجی مارے گئے ہیں۔
برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق یوکرین کی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ تنازع شروع ہونے کے بعد سے اب تک ایک اندازے کے مطابق 14 ہزار 200 روسی فوجی مارے جا چکے ہیں۔
ہر طرف سے ہونے والی ہلاکتوں کی صحیح تعداد کا تعین کرنا مشکل ثابت ہوا ہے، جس میں روس اور یوکرین دونوں نے مختلف تعداد اور نقصانات کا دعویٰ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: روسی صدر پیوٹن کا500 غیر ملکی طیارے واپس کرنے سے انکار
3 مارچ کو روس نے دعویٰ کیا تھا کہ اس کے 498 فوجی لڑائی میں مارے گئے ہیں، لیکن اس کے بعد سے اس نے مزید اعداد و شمار جاری کرنے کے بارے میں خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔
امریکی حکام نے جمعرات کو کہا کہ روسی ہلاکتوں کی تعداد 7 ہزار سے زیادہ ہو سکتی ہے جبکہ 14 ہزار فوجی زخمی ہو سکتے ہیں۔
روسی ہتھیاروں اور گاڑیوں کو پہنچنے والے دیگر نقصانات کے علاوہ یوکرین نے روسی افواج کے کئی ہتھیاروں اور گاڑیوں کو قبضے میں لینے کا بھی دعویٰ کیا ہے جس میں 450 ٹینک 93 طیارے اور 112 ہیلی کاپٹرز شامل ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

