Advertisement

پاکستان اور برطانیہ کے درمیان سفری سہولت کے لیے نئی ایئرلائن میدان میں آگئی

اسلام آباد: برطانوی سرمایہ کاروں نے لیڈز بریڈ فورڈ اور ایسٹ مڈلینڈ سے اسلام آباد اور لاہور کے لیے  پروازوں کا اعلان کردیا ہے۔

پاکستان اور برطانیہ کے درمیان روٹ ہمیشہ سے بہت اہم اور مصروف رہا ہے اور یہی وجہ ہے کہ تمام فلائٹس ہمیشہ بھری ہوئی جاتی ہیں۔

اس بات کو مدنظر رکھتے ہوئے برطانوی سرمایہ کاروں نے آئی پی ایس ایئر ویز کے نام سے نئی ایئرلائن چلانے کا اعلان کردیا ہے۔

اس حوالے سے ایئرلائن کے ڈائریکٹرز کی جانب سے بریڈفورڈ میں تعارفی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ایئرلائن انتظامیہ نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ہم ہفتے میں براہ راست تین  فلائٹس لیڈز بریڈفورڈ سے اسلام آباد اور دو فلائٹس ایسٹ مڈلینڈ سے لاہور اور اسلام آباد کے لیے شروع کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ پہلی پرواز کا آغاز 6 اگست سے ہوگا جبکہ آئی پی ایس ایئرلائن برطانیہ سے پاکستان مفت میت لے جانے کی سہولت بھی فراہم کرے گی۔

انتظامیہ کا مزید کہنا تھا کہ مستقبل میں سعودی عرب اور عراق کے لیے بھی برطانیہ سے براہ راست آپریشن شروع کیا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کراچی: جناح اسپتال میں ینگ ڈاکٹرز کو تنخواہیں نہ ملنے پر احتجاج کی کال
کراچی چڑیا گھر کی مادہ ریچھ رانو کو اسلام آباد منتقل کرنے کی تیاریاں
پاکستان میزبانوں کی درخواست پر افغان طالبان سے مذاکرات دوبارہ شروع کرنے پر رضامند
جہلم میں بااثر زمیندار کا حیوانیت بھرا ظلم، گائے کی ٹانگ کاٹ دی
چین کا پاکستانی خلا بازوں کو تربیت دینے کا باضابطہ اعلان
کراچی، گھر کی چھت توڑ کر سریا نکالنے والا باپ ملبے تلے دب کر جاں بحق، بیٹا زخمی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version