شادی کا اسٹیج ٹوٹتے ہی دلہن گر گئی؛ پھر کیا ہوا؟ ویڈیو دیکھیں

شادی کی تقریبات کے دوران کئی ایسے واقعے دیکھنے کو ملتے ہیں جو کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوجاتے ہیں ایسا ہی ایک واقعہ بھارت میں بھی اس وقت پیش آیا جب دلہن اور دلہا اسٹیج پر تھے اور اچانک سے اسٹیج ٹوٹ گیا۔
ویڈٰو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دلہن اسٹیج سے اترنے لگتی ہے اور اسٹیج اچانک ٹوٹ جاتا ہے۔
دولہا جو دلہن کو نیچے اترنے میں مدد کر رہا ہے، اسے عین وقت پر پکڑکر بچا لیتا ہے جب وہ گرنے ہی والی ہوتی ہے۔
دولہا اپنا سارا وزن اپنی دلہن کے گرد حفاظتی بازو سے اٹھا لیتا ہے اور اسے بچا لیتا ہے۔
یہ لمحہ کسی فلم کا لگ رہا تھا اور حادثے کے بجائے سپر رومانٹک میں بدل گیا تھا۔
ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین کو پسند آئی اور اس پر تبصرے کر رہے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

