Advertisement

ناروے ڈانس گروپ کا شاہ رخ خان کے گانے پر رقص، ویڈیو وائرل

ڈانس

ناروے ڈانس گروپ کا شاہ رخ خان کے گانے پر رقص، ویڈیو وائرل

 ناروے ڈانس گروپ کا شاہ رخ خان کے گانے پر ڈانس کرنے کی ویڈیو  سوشل میڈیا پروائرل ہو گئی۔

سوشل میڈیا پرناروے ڈانس گروپ کے ہندی گانے پر رقص کرنے کی ویڈیئو وائرل ہو رہی ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں بہترین اسٹیپ کےساتھ ہندی گانا چھیا چھیا پر ناروے کے لڑکوں کو ڈانس کرتا دیکھا جا سکتا ہے۔

یاد رہے کہدوست کی شادی میں مختلف گانوں پر ڈانس کر کے راتوں رات شہرت حاصل کرنے  والا یہ گروپ آج پوری دنیا میں مشہور ہے۔

کچھ دن قبل ایک گروپ نے اپنے دوست کی شادی کی تقریب میں پاکستانی اور بالی ووڈ کے گانوں پر منفرد ڈانس کر کے راتوں رات شہرت کی بلندیوں کو چھو لیا۔

Advertisement

اس گروپ کا تعلق ناروے سے ہے اور اسے کسی اور نے نہیں بلکہ پاکستانی نژاد جڑواں بھائیوں سلیمان ملک اور بلال ملک نے بنایا ہے جس کا نام کویک اسٹائل ہے۔

اس گروپ میں ان کے بچپن کے دوست ناصر سیری خان بھی شامل ہیں جوکہ تھائی نژاد نارویجن شہری ہیں جبکہ یہ گروپ شہرت کی بلندیوں تک پاکستانی کوک اسٹوڈیو کے گانے ” کانا یاری “ اور بالی ووڈ گانے ” کالا چشمہ “ پر شاندار ڈانس سے پہنچا ہے۔

:مزید پڑھیں

https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2022/09/192346/amp/

اس سے قبل بھی کچھ کورین لڑکوں کو مشہور ہندی گانے پر ڈانس کرتا دیکھا گیا تھا۔

Advertisement

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں بالی وڈ کا گانا کالا چشمہ کافی ٹرینڈ کر رہا تھا اور ہرشادی میں اس گانے پر ڈانس بھی ضرور کیا جا رہا تھا۔

Advertisement

 تاہم اس بالی وڈ گانے پر کورین بھی خود کو نہ روک سکے تھے اور بالی وڈ سونگ کالا چشمہ پر بہترین ڈانس کر ڈالا تھا۔

کورین لڑکوں کی جانب سے کیے جانے والے اس ڈانس کو سوشل میڈیا پر بہت پسند کیا گیا تھا اوراس ڈانس ویڈیو پر صارفین کی جانب سے متعدد تعریفی کمنٹس بھی کیے گئے تھے۔

Advertisement

ایک صارف نے اس ویڈیو پر کمنٹ کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ کالا چشمہ کا بہترین ورژن ہے۔

اس کے علاوہ ایک اور صارف نے ان کے ڈانس کی تعریف کرتے ہوئے کہا تھا کہ آپ لوگ بہت اچھے لگ رہے ہیں ساتھ ہی دل اور محبت کے ایموجیز بھی بنائے۔

واضح رہے کہ دیگرمملک کی جانب سے ہندی گانوں کو سراہانے کے حوالے سے مختلف انداز پر مبنی ویڈیوز سوشل میڈیا پر اکثر وائرل ہوتی رہتی ہیں جسے صارفین کی جانب سے پسند بھی کیا جاتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
عظیم موسیقار خواجہ خورشید انور کو مداحوں سے بچھڑے 41 برس بیت گئے
مصنوعی ذہانت پر احد رضا میر کے دلچسپ خیالات، انٹرویو وائرل ہوگیا
ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی کیخلاف جوا ایپ تشہیر کیس میں اہم موڑ
ٹیلر سوئفٹ کی شادی کب اور کہاں ہوگی؟ تفصیلات سامنے آگئیں
عالمی مقابلہ حسن میں ماڈل کی شرمندہ کر دینے والی غلطی؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بلوچستان سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی سلمان خان پر کڑی تنقید
Advertisement
Next Article
Exit mobile version