21 سالہ باڈی بلڈر ڈبل روٹی گلے میں پھنسنے سے دم توڑ گیا

21 سالہ باڈی بلڈر ڈبل روٹی گلے میں پھنسنے سے دم توڑ گیا
21 سالہ باڈی بلڈر ڈبل روٹی گلے میں پھنسنے سے دم توڑ گیا۔
سوشل میڈیا رپورٹس کے مطابق 21 سا لہ باڈی بلڈر جس کا تعلق ریاست تامل ناڈو سے تھا ریاستی سطح کی چیمپئن شپ کی تیاریوں میں مصروف تھا کہ اس نے ورزش کے دوران وقفہ لیا اور ڈبل روٹی کا ٹکڑا کھا لیا۔
جب وہ دوبارہ ایکسر سائز کرنے لگا تو نوجوان کے گلے میں ڈبل روٹی کا ٹکڑا اٹک گیا اور سانس لینے میں دشواری کے باعث وہ بے ہوش ہو کر گر گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق نوجوان کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔
یہ بھی پڑھیں: 80 سالہ خاتون ’باڈی بلڈر‘ بن گئی،ویڈیو وائرل
اس نوجوان کی شناخت ہری ہرن کے نام سے ہوئی ہے ، جوکہ 70 کلوگرام کیٹیگری میں مقابلہ کرنے والا تھا۔
ماہرین نے نوجوانوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ ورزش اور اپنی خوراک کے دوران کھانے پینے میں احتیاط برتیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

