دنیا کی سب سے لمبی زبان والے شخص کا ایک اور عالمی ریکارڈ

دنیا کی سب سے لمبی زبان والے شخص کا ایک اور عالمی ریکارڈ
نامناسب الفاظ کا استعمال اور دوسروں کی توہین کرنے والے کو عام طور پر کہا جاتا ہے کہ اس کی زبان بہت لمبی ہے تاہم کیا آپ نے واقعی کسی ایسے شخص کو دیکھا ہے جس کی زبان انتہائی لمبی ہو۔
نہیں! تو آج ہم آپ کی ملاقات ایک ایسے امریکی شخص سے کرواتے ہیں جس کی زبان اتنی لمبی ہے کہ ان کے پاس دنیا کی لمبی ترین زبان کا عالمی ریکارڈ بھی ہے۔
دنیا کی سب سے لمبی زبان والے شخص نے ایک اور عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔
گنیز ورلڈ ریکارڈز میں شائع رپورٹ کے مطابق نک اسٹوبیرل کا تعلق امریکا سے ہے اور انہوں نے اپنی لمبی زبان سے پانچ جینگا بلاکس کو ہٹانے کا تیز ترین وقت کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق نک اسٹوبیرل کو عالمی ریکارڈ بنانے میں 55.526 سیکنڈ کا وقت لگا
ویڈیو؛ اپنی لمبی ترین زبان سے پینٹنگ کرنے والا امریکی
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News