میگھن مارکل کی سوشل میڈیا پر واپسی کے متعلق اہم پیش گوئی

میگھن مارکل کی سوشل میڈیا پر واپسی کے متعلق اہم پیش گوئی
پرنس ہیری کی اہلیہ میگھن مارکل کی سوشل میڈیا پر واپسی کے متعلق ماہرین کی جانب سے اہم پیش گوئی کی گئی ہے۔
شاہی ماہر ڈینیلا ایلسر کے مطابق، ڈچس آف سسیکس شاید اپنے دوبارہ سوشل میڈیا کے آغاز کے لیے صحیح وقت کا انتظار کر رہی ہیں جو کہ کنگ چارلس کے دورِ حکومت کے لیے پریشانی کا باعث بن سکتی ہے۔
پچھلے مہینے پیج سکس کے حوالے سے ایک ذرائع کے مطابق، میگھن “انسٹا پر لائیو جانے کے لیے تیار تھیں، لیکن اس نے اپنا آرکیٹائپس پوڈ کاسٹ شروع کرنے سے کچھ دیر پہلے اپنا ارادہ بدل دیا۔”
جیسا کہ یہ قیاس آرائیاں بڑھ رہی ہیں کہ ڈچس آف سسیکس سوشل میڈیا پر واپسی کر رہی ہیں، شاہی کی ایک نئی مسکراتی سیلفی نے ثابت کیا کہ شاید وہ زیادہ دور نہیں ہیں۔
حال ہی میں میگھن مارکل نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی دوستوں کے ہمراہ لنچ کی اسٹوری پوسٹ کی ہے۔
شاہی تبصرہ نگار نے بتایا کہ یہ وقت دلچسپ لگ رہا ہے کیونکہ سسیکس ایک نئے نیٹ فلکس پروجیکٹ پر کام کر رہے ہیں، جس میں وہ سب سے زیادہ فروخت ہونے والے ناول میٹ می ایٹ دی لیک کو فلم میں بدل دیں گے اور ساتھ ہی خدشہ بھی ظاہر کیا کہ یہ کنگ چارلس کے لیے ایک بڑا مسئلہ بن سکتا ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/popular/2023/08/353705/amp/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://www.bolnews.com/urdu/popular/2023/08/353705/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News