شہزادی ڈیانا کا سویٹر 1 ملین ڈالر میں فروخت

شہزادی ڈیانا کا مشہور ترین بلیک شیپ سویٹر 1 ملین ڈالر میں فروخت
برطانیہ کی آنجہانی شہزادی لیڈی ڈیانا کا دیدہ زیب مشہور بلیک شیپ سویٹر 1 ملین ڈالر میں نیلام ہو گیا۔
بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ سویٹر اب برطانوی پریس میں ’بلیک شیپ جمپر‘ کے نام سے جانا جاتا ہے، نیویارک کے سوتھبے نیلام گھر میں ایک نامعلوم بولی دہندہ نے خرید کر اپنے نام کر لیا ہے، اس کی فروخت کا ابتدائی تخمینہ 80 ہزار ڈالر لگایا گیا تھا۔
سویٹر کے لیے بولی 50 ہزار ڈالر سے شروع ہوئی جو 11 لاکھ 40 ہزار ڈالر پر رکی۔
یہ سویٹر اب تک لیڈی ڈیانا کے پہنے گئے کپڑوں میں سب سے زیادہ مالیت میں نیلام ہوا ہے، یہ سویٹر شہزادی ڈیانا نے پہلی بار 1981 میں پہنا تھا۔
یہ سویٹر دراصل سرخ رنگ کا ہے، جس میں سفید رنگ کی بھیڑیں بنی ہوئی تھیں لیکن ان کے بیچ ایک کالی بھیڑ بھی تھی جو سب سے نمایاں ہو گئی تھی۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/popular/2023/09/322032/amp/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://www.bolnews.com/urdu/popular/2023/09/322032/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News