Advertisement

ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا بھی ’فلسطین‘ کے حق میں بول پڑیں

ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا بھی ’فلسطین‘ کے حق میں بول پڑیں

عالمی شہرت کی حامل سابق بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا بھی غزہ میں جاری اسرائیلی بربریت کے خلاف اور فلسطینیوں کے حق میں بول پڑیں۔

انہوں نے انسٹاگرام اسٹوری میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ’غزہ میں وزارت تعلیم نے سرکاری طور پر تعلیمی سال ختم کرنے کا اعلان کردیا کیونکہ اسرائیلی بمباری سے تمام طلبا جاں بحق ہوگئے۔‘

ثانیہ مرزا نے مزید کہاکہ ’اسرائیل کی بمباری سے پوری نسل ختم ہوگئی اور یہ سلسلہ اب بھی جاری ہے لیکن دنیا خاموشی سے یہ نسل کشی دیکھ رہی ہے۔‘

اقوامِ متحدہ کے ادارہ برائے اطفال یونیسیف نے اپنے حالیہ بیان میں کہا ہے کہ غزہ میں ہر 10 منٹ میں 1 بچہ شہید ہو رہا ہے۔

Advertisement

یونیسیف کے مطابق غزہ میں ہر روز 420 سے زائد بچے اسرائیلی بمباری سے شہید یا زخمی ہو رہے ہیں۔

رواں سال 7 اکتوبر سے جاری اسرائیلی فورسز کے حملوں میں اب تک شہید فلسطینیوں کی تعداد 8 ہزار 400 ہو گئی ہے جبکہ 23 ہزار سے زائد زخمی ہیں، شہداء میں 73 فیصد بچے، خواتین اور عمر رسیدہ افراد شامل ہیں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/popular/2023/10/440907/amp/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://www.bolnews.com/urdu/popular/2023/10/440907/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

 

Advertisement

 

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ورلڈ ریسلنگ کا بڑا مقابلہ ، بروک لیسنر نے لیجنڈری جان سینا کو پچھاڑ دیا
ہانیہ عامر بنگلہ دیش میں کیا کر رہی ہیں ؟ نئی تصاویر سامنے آگئیں
’اچھا جی ایسا ہے کیا؟‘ سوشل میڈیا پر نیا ٹرینڈ، ماہرہ اور ماورا بھی شامل
ملکہ ترنم نورجہاں کی 99ویں سالگرہ؛ میلوڈی کوئین کے نغمے آج بھی دلوں میں زندہ
سوشل میڈیا پر اپنی عالیشان طرزِ زندگی دکھانے والے افراد کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ
’’میں منٹو نہیں ہوں‘‘ میں صائمہ نور کے ڈانس نے دل جیت لیے، مداح پرانی یادوں میں کھوگئے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version