نوجوان کا دو چلتے ٹرکوں کے درمیان 44 پل اپس کا مظاہرہ

نوجوان کا دو چلتے ٹرکوں کے درمیان 44 پل اپس کا مظاہرہ
اس نوجوان نے دو چلتے ٹرکوں کے درمیان 44 پل اپس کا مظاہرہ کرکے سب کو حیران ہی کردیا۔
ایک 18 سالہ آرمینیائی نوجوان گریگور مانوکیان نے دو چلتے ٹرکوں کے درمیان رکے بغیر ایک ساتھ 44 پل اپس کر کے ناقابل یقین طاقت کا مظاہرہ کیا۔
گنیز ورلڈ ریکارڈ کے مطابق، اس دوران دونوں ٹرکوں کو کم از کم 5 کلومیٹر فی گھنٹہ (3.1 میل فی گھنٹہ) کی رفتار برقرار رکھنے کی ضرورت تھی، جبکہ گریگور نے گرے بغیر زیادہ سے زیادہ پل اپس کیے۔
New record: Most consecutive pull ups on a bar positioned between two moving trucks – 44 by Grigor Manukyan (Armenia) pic.twitter.com/Mf2tg807be
Advertisement— Guinness World Records (@GWR) December 18, 2023
اس نوجوان نے مجموعی طور پر 44 پل اپس کا مظاہرہ کرتے ہوئے، ’دی اٹالین بٹر فلائی‘ کے نام سے مشہور نوجوان تازیو گیوولی کا 35 پل اپس کا پچھلا ریکارڈ توڑ دیا، جو اس نے پچھلے سال قائم کیا تھا۔
گریگور مانوکیان نے گنیز ورلڈ ریکارڈ کے حکام کو بتایا کہ یہ چیلنچ ان کی سخت جسمانی تربیت کی وجہ سے ان کے لئے بالکل بھی مشکل نہیں تھا۔
مستقبل کے حوالے سے بات کرتے ہوئے اس نوجوان نے کہاکہ وہ فی الحال ہوائی جہاز سے پل اپس کرنے کے لئے اسی طرح کا ریکارڈ بنانے کی تربیت کر رہے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

