وسیم اکرم کی 90 کی دہائی کے ’دیسی بچوں‘ کے حوالے سے مزاحیہ میم وائرل

وسیم اکرم کی 90 کی دہائی کے ’دیسی بچوں‘ کے حوالے سے مزاحیہ میم وائرل
سابق پاکستانی کرکٹر وسیم اکرم نے ایک مزاحیہ میم شیئر کی ، جو شاید 90 فیصد دیسی بچوں کے بچپن کی کہانی بیان کرتی نظر آرہی ہے۔
وسیم اکرم نے انسٹاگرام پر میم پوسٹ کی اور ساتھ ہی کیپشن میں لکھا کہ 60 -90 کی دہائی میں پیدا ہونے والا ہر دیسی بچہ اس جدوجہد سے واقف ہے۔
صرف یہی نہیں بلکہ وسیم اکرم نے اپنے بچپن کی بھی ایک یادگار تصویر پوسٹ کی ، جس میں ان کے ماتھے پر ’کالا ٹیکا‘ صاف واضح ہے۔
یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ پاکستان میں نوے کی دہائی میں اکثر والدین اپنے بچے کو تیار کرنے کے بعد اس کی آنکھوں میں سرمہ اور ماتھے پو سیاہ ٹیکا لگاتے تھے ، جس کا مقصد بچے کو نظر بد سے محفوظ رکھنا ہوتا تھا۔
موجودہ دور میں دیکھا جائے تو آج کل کے والدین اس عمل کو نہیں دہرا رہے اور یہ نوے کی دہائی کا بچوں کا دیسی انداز کافی حد تک ختم ہو گیا ہے۔
اس سے قبل وسیم اکرم نے انسٹاگرام پر اپنی ایک دلکش تصویر پوسٹ کی تھی اور ساتھ ہی کیپشن میں لکھا کہ ’میری چھوٹی شہزادی نے مجھے اس ہفتے پرتھ میں پاکستان اور آسٹریلیا کے ٹیسٹ میچ کے لئے خوبصورت بنایا ہے‘۔
سابق کرکٹر نے معصومانہ انداز میں اپنے مداحوں سے پوچھا کہ آپ کا کیا خیال ہے؟ کیا یہ موسم گرما کے لیے اچھا نیا انداز ہے؟
وسیم اکرم کی اس پوسٹ پر دنیا بھر سے صارفین نے بے حد پیار کا اظہار کیا اور ساتھ ہی باپ بیٹی کے دوستانہ رشتے کی تعریف بھی کی۔
یہ بھی پڑھیں: پاک بمقابلہ آسٹریلیا، وسیم اکرم کی تیاری نے سب کو حیران کر دیا
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

