Advertisement

پالتو کتے کی اپنے بیمار مالک کیساتھ رہنے کی انتھک کوششیں، ویڈیو وائرل

پالتو کتے کی اپنے بیمار مالک کیساتھ رہنے کی انتھک کوششیں، ویڈیو وائرل

پالتو جانور اور ان کی محبت کا کوئی مول نہیں ہوتا ہے خاص طور پر جب ان کا مالک بیمار یا افسردہ ہوتا ہے تو انہیں بھی اس کا احساس ہوتا ہے۔

حال ہی میں سوشل پلیٹ فارم  پر ایک ویڈیو پوسٹ کی گئی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک پالتو کتا ایمبولینس کے اندر جانے کی کوشش کر رہا ہے۔

Our dogs form close bonds with us and stick by our side no matter what
byu/alanboston inMadeMeSmile

Advertisement

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایمرجنسی صورتحال میں ایک شخص کو ایمبولینس میں لے کر جایا جارہا ہے اور ایک پالتو کتا ایمبولینس کے اندر جانے کی کوشش کرتا ہے لیکن اسے فوری طور پر گاڑی سے اتار دیا گیا جس کے بعد کتے نے ایمبولینس کا پیچھا کرنا شروع کردیتا ہے۔

کتا مسلسل ڈرائیور پر بھونکتا رہا اور ایمبولینس کے گرد چکر لگاتا رہا اور اس طرح سے کتے نے مشکل وقت میں اپنے مالک کے ساتھ رہنے کی اپنی شدید خواہش کا اظہار کرنے کے لیے ایک “غیر معمولی کوشش” کی۔

بعدازاں جب ایمبولینس ٹیم نے یہ سب دیکھا تو عملے نے مریض کے پیارے دوست کو گاڑی کے اندر بٹھایا اور اسپتال کی طرف چل پڑے۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ایک ویڈیو کو بہت پسند کیا جارہا ہے جبکہ اب تک اس ویڈیو کو 9 ہزار سے زائد لائکس بھی مل چکے ہیں ۔

بعض صارفیں نے اس ویڈیو میں پالتو کتوں کی اپنے مالک سے بے انتہا محبت اور وفاداری کی نشاندہی کی ہے جبکہ بعض نے کتوں کو انسان کا بہترین ساتھی قرار دیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
دنیا کے سب سے چھوٹے پہاڑ کی اونچائی جان کر آپ حیران رہ جائیں گے
بھارتی شخص نے ناک کا استعمال کرتے ہوئے منفرد عالمی اعزاز اپنے نام کر لیا
سوشل میڈیا پر ’آل آئیز آن رفح‘ مہم زور پکڑ گئی
انوکھے فوبیا میں مبتلا بچے کو اسکول میں تعلیم حاصل کرنے سے روک دیا گیا
40 برس بعد اپنے مجسمے سے ملنے والی خاتون کا انوکھا اقدام
ایتھوپیا سے تعلق رکھنے والی خاتون کا انوکھا دعویٰ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version