مخلص استاد موت سے قبل اسپتال میں کاپیاں چیک کرتا رہا

مخلص استاد موت سے قبل اسپتال میں کاپیاں چیک کرتا رہا
ایک مخلص استاد کی تصویر نے سوشل میڈیا صارفین کو کافی جذباتی کر دیا ہے۔
اساتذہ طلبہ کی زندگی میں بہت اہم کردار ادا کرتے ہیں، وہ سکھاتے ہیں، حوصلہ دیتے ہیں، ان کی پرورش کرتے ہیں اور انہیں اپنے آپ سے بہترین ورژن بننے کے لیے بڑھاتے ہیں۔
کچھ اساتذہ اپنے طالب علموں کے لیے ایک متاثر کن مثال بھی بنتے ہیں، انہیں میں اس تصویر میں نظر آنے والے استاد کا بھی شمار کیا جا سکتا ہے، جنہوں نے اس بات کو یقینی بنایا کہ ان کے مرنے سے چند گھنٹے قبل ان کے تمام طلبہ کے پیپرز چیک ہوجائیں اور انصاف سے گریڈز کی درجہ بندی بھی ہوجائے۔
اس وائرل تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایمرجنسی وارڈ میں ناقص صحت کے باوجود استاد نے لیپ ٹاپ پر اپنے تمام شاگردوں کے اسائنمنٹ چیک کیے اور انہیں نمبرز بھی دیے۔
اپنے فرائض کو بخوبی سرانجام دینے کے اگلے ہی روز ان استاد کا اسپتال میں انتقال ہوگیا ، جس کے بعد ان کی بیٹی نے یہ جذباتی تصویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کی۔
بیٹی کا اپنے والد کی یہ تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کرنے کا مقصد لوگوں کو استاد کی قربانیوں اور مخلصی سے آگاہ کرنا تھا۔
بیٹی نے اس تصویر کو پوسٹ کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’استاد اپنی نوکری کے اوقات کار کے علاوہ بھی اپنے شاگردوں کے لیے اپنی نجی زندگی میں وقت نکالتے ہیں لیکن انہیں اس نیکی کا کوئی صلہ نہیں ملتا‘۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News