Advertisement

حیرت انگیز حد تک آنکھوں کے ڈیلے باہر نکالنے والا آدمی

حیرت انگیز حد تک آنکھوں کے ڈیلے باہر نکالنے والا آدمی

آج ہم آپ کو ایک ایسے شخص کے بارے میں بتا رہے ہیں جو حیرت انگیز حد تک اپنی آنکھوں کے ڈیلے باہر نکالنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

برازیل سے تعلق رکھنے والے اس شخص کا نام سڈنی ڈی کاروالہو میسکویٹا ہے جوکہ کسی  بھی تکلیف یا جدوجہد کے بغیر دیکھتے ہی دیکھتے دونوں آنکھوں کے ڈیلے 0.71 انچ تک باہر نکال سکتاہے۔

انہوں نے اپنی اس صلاحیت کو ’قدرت کا تحفہ‘ قرار دیتے ہوئے بتایاکہ انہیں بچپن سے ہی اپنی اس خوبی کا احساس ہوگیا تھا تاہم ان کے والدین پریشان اور خوف زدہ تھے کہ شاید یہ کوئی مرض ہے۔

سڈنی ڈی کاروالہو میسکویٹا نے بتایاکہ ان کے والدین انہیں کئی ڈاکٹروں کے پاس لے کر گئے اور ان کی آنکھوں کاچیک اپ بھی کروایا لیکن سب نے انہیں تندرست ٹھہرایا۔

 گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے ماہرین نے پروپٹومیٹر نامی ایک جدید آلے کی مدد سے ان کی آنکھوں کے ڈیلے کی آزمائش کی  اور انہیں یہ عالمی ٹائٹل نواز دیا۔

ان کا کہنا ہےکہ ایک مرتبہ نگاہوں پر زور دینے کے بعد کل 20 سے 30 سیکنڈ تک ان کی آنکھیں باہر ابل آتی ہیں اور اس دوران ان کی بصارت کچھ دھندلا جاتی ہیں۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
دنیا کے سب سے چھوٹے پہاڑ کی اونچائی جان کر آپ حیران رہ جائیں گے
بھارتی شخص نے ناک کا استعمال کرتے ہوئے منفرد عالمی اعزاز اپنے نام کر لیا
سوشل میڈیا پر ’آل آئیز آن رفح‘ مہم زور پکڑ گئی
انوکھے فوبیا میں مبتلا بچے کو اسکول میں تعلیم حاصل کرنے سے روک دیا گیا
40 برس بعد اپنے مجسمے سے ملنے والی خاتون کا انوکھا اقدام
ایتھوپیا سے تعلق رکھنے والی خاتون کا انوکھا دعویٰ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version