آئی سی سی کا پاک افغان میچ کے دوران افغان تماشائیوں کی بدتمیزی کا نوٹس

آئی سی سی نے پاک افغان میچ کے دوران افغان شائقین کی پاکستانیوں سے بدتمیزی کا سخت نوٹس لے لیا۔
آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ مٹھی بھر شائقین کو پورے اسٹیڈیم کا ماحول خراب نہیں کرنے دیں گے۔لڑائی اور ہلڑ بازی کی ویسٹ یارک شائر پولیس کے ساتھ مل کر تحقیقات کررہے ہیں۔
آئی سی سی ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ شائقین نے اسٹیڈیم کے باہر کیوں ماحول خراب کیا، اس پر کام کررہے ہیں ۔کھیل کے میدان میں سیاسی نعروں پر سخت کارروائی کی جائے گی،سخت کارروائی سے مستقبل میں ایسے واقعات کو روکیں گے۔
واضح رہے کہ پاکستا ن اور افغانستان کے میچ کے دوران افغان تماشائی آپے سے باہر ہوگئے اور ٹکٹ کے بغیر اسٹیڈیم کی دیواریں اور گیٹ پھلانگ کر اندر داخل ہوئےاور پاکستانی شہریوں سمیت سیکیورٹی اہلکاروں پر دھاوا بول دیا۔
اسٹیڈیم کے باہر افغان شہریوں کی اس بد تہذیبی کی ویڈیو بھی وائرل ہو گئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کچھ افغانیوں نے ایک پاکستانی شہری پر دھاو بولا اور اس پر ڈنڈے اور گھونسے برسائے۔
واقعہ کی ویڈیو بنانے پر افغانی نوجوانوں نے پاکستانی میڈیا پر بھی دھاوا بول دیا ۔
خیال رہے کہ ورلڈ کپ 2019ءکے 36 ویں اور اہم مقابلے میں افغانستان نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کرپہلے بلے بازی کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News