اوئن مورگن نے چھکوں کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا

انگلش کپتان اوئن مورگن نے ورلڈ کپ میں افغانستان کیخلاف میچ میں ایک اننگ میں زیادہ چھکوں کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔
انگلینڈ کے شہر مانچسٹر میں عالمی کپ کے ایک میچ کے دوران اوئن مورگن نے 17 چھکے لگائے، اس سے قبل یہ ریکارڈ ویسٹ انڈیز کے کرس گیل، بھارت کے روہت شرما اور جنوبی افریقہ کے اے بی ڈیویلیئرز کے پاس تھا، جنہوں نے ایک اننگ میں 16، 16 چھکے لگائے۔
شین واٹسن 15 چھکوں کے ساتھ تیسرے، کورے اینڈرسن اور کرس گیل 14، 14 چھکوں کے ساتھ چوتھے جبکہ تھسارا پریرا 13 چھکوں کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہیں۔
اوئن مورگن نے ایک روزہ میچوں کی تاریخ میں پہلی بار صرف چھکوں کی مدد سے 102 رنز بنائے، انہوں نے چھکوں کے ذریعے سنچری بنانے کا اعزاز بھی اپنے نام کرلیا۔
انگلش کپتان نے دھواں دھار بیٹنگ کرتے ہوئے 71 گیندوں پر 148 رنز بنائے، وہ 18واں چھکا لگانے کی کوشش میں گلبدین نائب کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News