Advertisement

پہلی یورو ٹی ٹونٹی سلیم 10 پاکستانی کھلاڑی ایکشن میں نظر آئیں گے

 آئندہ ماہ شیڈول پہلی یورو ٹی ٹونٹی سلیم کرکٹ لیگ کے سلسلے میں پلیئرز ڈرافٹنگ مکمل ہو گئی،

شاہد آفریدی، بابر اعظم، فخر زمان، محمد عامر اور شاہین آفریدی سمیت 10 پاکستانی کھلاڑی ایکشن میں دکھائی دیں گے۔ ایونٹ 30 اگست سے ایک ساتھ ہالینڈ اور آئرلینڈ میں شروع ہو گا۔دونوں ممالک نے مشترکہ طور پر لیگ کا اہتمام کیا ہے۔

لندن میں منعقدہ ڈرافٹنگ کی تقریب میں چھ فرنچائزز نے کئی موجودہ اور سابق نامور کرکٹرز کو اپنے اپنے سکواڈز میں شامل کیا۔

آئیکون پلیئر شاہد آفریدی اور محمد نواز بلفاسٹ ٹائٹنز کی نمائندگی کریں گے، ان کے ساتھ جے پی ڈومینی، لیوک رائٹ اور کولن انگرام جیسے بڑے نام بھی موجود ہوں گے۔

ڈبلن چیفس نے ایوان مورگن کے علاوہ بابر اعظم اور محمد عامر کی خدمات حاصل کی ہیں، فخرزمان، شاہین شاہ آفریدی اور انور علی کو روٹرڈیم رینیوز نے منتخب کیا۔

Advertisement

 ان کے ساتھ ٹیم میں راشد خان اور لیوک رونکی بھی شامل ہوں گے، حسن علی اور احمد شہزاد ایمسٹرڈیم نائٹس کا حصہ ہوں گے اور وہ شین واٹسن، عمران طاہر اور بین کٹنگ کے ساتھ ایکشن میں نظر آئیں گے۔

عثمان شنواری گلاسگو جائنٹس کی جانب سے ایکشن میں ہوں گے، ان کے ساتھ برینڈن میک کولم، ڈیل سٹین، روی بوپارا، ہینرچ کلاسن اور موئسز ہینرکس بھی فرنچائز کی جانب سے ایکشن میں ہوں گے۔

آئیکون کرکٹر مارٹن گپٹل کو ایڈن برگ راکس میں کرس لین، کورے اینڈرسن، میٹ ہنری اور کائل کوئٹزر جوائن کریں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
 پی سی بی کا 2025-26 سیزن کے لیے ڈومیسٹک کرکٹ کنٹریکٹس کا اعلان
نوجوان کرکٹر پریکٹس کے دوران گیند لگنے سے جاں بحق
جنوبی افریقا نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کو 55 رنز سے شکست دیدی
پہلا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان کا ٹاس جیت کر جنوبی افریقا کو بیٹنگ کی دعوت
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی آج، ممکنہ پلیئنگ الیون سامنے آگئی
ایشین یوتھ گیمز 2025: پاکستان والی بال فائنل میں پہنچ گیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version