ومبلڈن:15 سالہ کوری گاف نے وینس ولیمز کوشکست دے دی

15 سالہ امریکی کھلاڑی کوری گاف نے اپنی ہم وطن وینس ولیمز کو ومبلڈن کے پہلے ہی راؤنڈ میں شکست دے کر تہلکہ مچادیا۔
تفصیلات کے مطا بق 15 سالہ امریکی کھلاڑی کوری گاف نے 5 بار کی ومبلڈن چیمپئن وینس ولیمز کو پہلے ہی راؤنڈ میں شکست دے کر تہلکہ مچادیا ۔
ٹینس کی معروف کھلاڑی وینس ولیمز 5بار ومبلڈن ٹائٹل جیتنے کے ساتھ ساتھ اس بار بھی نمایاں کھلاڑیوں میں آگے تھیں۔ وینس ولیمز نے ومبلڈن کے 5ٹائٹلز میں سے کم از کم 2کوری گاف کی پیدائش سے قبل ہی جیت لیے تھے۔
15سالہ کوری گاف نے وینس ولیمز کو اسٹریٹ سیٹس میں 6-4 اور 6-4 سے شکست دی۔
واضح رہے امریکی کھلاڑی کوری گاف 1968 میں لان ٹینس کے ’اوپن ایرا‘ کے آغاز کے بعد سے ومبلڈن کے مقابلوں میں کوالیفائی کرنے والی سب سے کم عمر کھلاڑی ہے ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

